جس شخص کا قلب زنگ آلود ہو کر تاریک ہو گیا ہوا اسے نیکی اور بدی کی تمیز نہ رہی ہو اسے اچھے کام پر خوشی نہ ہو اور برے کام پر شرمندگی نہ ہو تو اس شخص کو چاہیے کہ اگر وہ چاہتا ہے کہ اس کا دل منور ہو جائے اور اللہ کی یاد سے آباد ہو جائے تو بعد نماز فجر اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد بلا تعداد اسم یا رَحیم کا ورد کرے یہاں تک کہ سورج نکل آئے ان شاء اللہ اس کا قلب اندھیروں سے نکل آئے گا اور انوار الہی کی اس پر بارش ہو گی اس کی عبادت میں خشوع و خضوع پیدا ہو گا اور دنیاوی حکمرانوں کی ہیبت اس کے دل سے نکل جائے گی اور اس کے تمام مصائب ختم ہو جائیں گے ان شاءاللہ الکریم
دل کا زنگ دور کرنے کے لیے
04
Dec