درود غوثیہ کی فضیلت
اَللّٰہُمّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَ مَوْلَا نَا مُحَمَّدٍ مَّعْدِنِ الْجُوْدِ وَالْکَرَمِ وَاٰلِہِ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
درود شریف رحمتِ خداوندی کا خزانہ ہے جوشخص اس درود پاک کو تاحیات روزانہ ایک سو گیارہ مرتبہ بھیجتا رہے گا وہ ان شاء اللّٰہ رحمتِ خداوندی سےمالامال ہوجائے گا
جو شخص اس درود پاک کو کم از کم ایک مرتبہ روزانہ بھیجنے کا معمول بنالے گا اسے ان شاء اللّٰہ تعالٰی اس کی برکت سے سات نعمتیں حاصل ہوں گی ان شاء اللّٰہ تعالٰی
رزق میں برکت حاصل ہوگی
تمام کاموں میں آسانی ہوگی
نزع کے وقت کلمہ طیبہ نصیب ہوگا
جان کنی کی سختی سے اللّٰہ تعالٰی محفوظ فرمائے گا
قبر میں وسعت نصیب ہوگی
اللّٰہ تعالٰی محتاجی محفوظ فرمائے گا
اللّٰہ تعالٰی کی مخلوق اس شخص سے محبت کرے گی
اس درودِ پاک کی کثرت کرنے سے حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی قربت نصیب ہوگی اورلطف و کرم بھی ہوگا ان شاء اللّٰہ تعالٰی