درد ســــــــــے آرام
جس درد یا مرض پر تین روز تک سو مرتبہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ حضور دل سے پڑھ کر دم کیا جائے اِن شاءَ اللہ عزو جل اس سے آرام ہو جائے گا۔(مدنی پنج سوره ، ص 9)
درد اور ورم کا عــــــــــلاج
اگر کسی کو درد یا ورم ہو تو اسم پاک یا علی کو 300 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر پانی دم کر کے مریض کو پلا دیں ساتھ ہی مریض پر پھونک بھی مار دیں۔ ان شاء اللہ درد فورا ختم ہو جائے گا اور ورم آہستہ آہستہ سات دنوں کے اندر تحلیل ہوجائے گا۔