جبریل علیہ السلام نے بخار کا دم کیا
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضرت جبریل علیہ السلام حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول ﷺ کیا آپ کو بخار ہے، ارشاد فرمایا : جی ہاں ، تو حضرت جبریل نے ان الفاظ میں دم کیا:
بِاسْمِ الله أرْقِيكَ، مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ، اللهُ يَشْفِيكَ، بِاسمِ اللهِ أُرقِيكَ
ترجمہ : اللہ تعالی کے نام سے میں آپ پر دم کرتا ہوں ہر اس شے سے جو آپ کو ایذاء دیتی ہے، اور ہر شر کرنے والے سے اور حسد کرنے والے کی نظر سے، اللہ تعالی آپ کو شفا عطا فرمائے ، میں آپ پر اللہ تعالیٰ کے نام سے دم کرتا ہوں۔(صحیح مسلم ، ج 4 ص 1718، دار إحیاء التراث العربي ، بيروت)
نبی کریم ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں: جب رسول اللہ ﷺ بیمار ہوتے ، جبریل علیہ السلام ان کو یوں دم کرتے
بِاسْمِ اللّٰہِ یُبْرِیکَ، مِنْ کُلِّ دَائٍ یَّشْفِیْکَ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ
ترجمه: الله کے نام سے جو آپ سے بیماری کو دور فرمائے ، آپ کو ہر بیماری سے شفاء عطا فرمائے ، اور حاسد کے حسد سے محفوظ فرمائےاور ہر آنکھ والے کی نظربد سے بچائے(صحیح مسلم، ج 4 ص 1718 ، دار احیاء التراث العربي)
(احکام تعویذات مع تعویذات کا ثبوت ص، 25)