عملیات, استخارہ کے اعمال

چور ظاہر ہو جائے

چور ظاہر ہو جائے

اگر کسی عورت یا مرد نے کوئی ایسی بات اپنے دل میں چھپائی ہوئی ہو کہ جس سے کسی کا بھلا ہوتا ہو اور وہ جان بوجھ کر بات کو چھپائے تو چاہیے کہ جو کے آٹے کی روٹی باوضو حالت میں آٹا گوندھ کر پاک صاف توے پر پکائے روٹی پر عرق گلاب و زعفران و خالص شہد سےیہ آیت مبارکہ لکھے۔

وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِیْهَاؕ-وَ اللّٰهُ مُخْرِ جٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ(سورہ بقر ۲۰ آیت ۷۲ )

لکھنے کے بعد روٹی کے بہت سے ٹکڑے کرے اور آیت مذکورہ کو تین مرتبہ پڑھ کر ان پر دم کر دے پھر جن اشخاص پر اسے شک ہے ان سب کو جمع کرے اور ہر ایک کو روٹی کا ٹکڑا دے ہر ایک کو الگ الگ کھلائے جو شخص چور ہوگا وہ اس ٹکڑے کو نہ کھا سکے گا اس طرح چور کی پہچان ہو جائے گی۔