اعمال حصار, دشمن سے فتح یابی کے اعمال

چور، حاسد اور دشمن سے بچنے کا عمل

اگر کوئی شخص چور حاسد ہمسائے یا دشمن کے شر سے بچنا چاہتا ہو تو وہ 7 دن تک اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 70 مرتبہ اسم پاک  یا حسیب  پڑھے۔ جمعرات سے یہ عمل شروع کرے۔ ان شاء اللہ سال بھر ہر قسم کے دشمن اور حاسد سے محفوظ رہے گا۔ سال ختم ہونے کے بعد ان شاء اللہ سال بھر ہر قسم کے دشمن اور حاسد سے محفوظ رہے گا۔ سال ختم ہونے کے بعد دوبارہ ایک ہفتہ یہ عمل کرے تو اگلا سال بھی محفوظ رہے گا۔ اگر مستقل نجات چاہتا ہے تو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 2100 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ اس کے بعد دعا کرے اے اللہ تعالیٰ اپنے اس نام کے صدقے میں میری تمام دشمنوں سے حفاظت فرما ان شاء اللہ ساری زندگی وہ ایسے لوگوں سے محفوظ رہے گا جو اس کا برا چاہتے ہوں۔