عملیات, چھل کاف

چہل کاف کی تاثیر

چہل کاف کی تاثیر

شیخ بڈھا بھلوالی جو کہ شیخ فیض بخش بن شیخ عبدالھادی صاحب بھلوالی کے فرزند اکبر اور سجادہ نشین اور اکابر اولیاء خاندان نوشاہیہ سلیمانیہ میں سے تھے آپ مرید و خلیفہ خواجہ شاہ محمد دہلوی المعروف چراغ علی درویش کے تھے آپ نہایت صاحب جذب و سکر تھے آپ نے چہل کاف بامؤکل کی دعوت دی تھی اور اس کے عامل تھے ایک روز ایک شخص نے عرض کیا یا حضرت چہل کاف کے پڑھنے میں کوئی تاثیر بھی ہوتی ہے یا نہیں اپ کے نزدیک گھڑونج پر پانی کے گھڑے دھرے تھے آپ نے انگلی سے اشارہ کر کے فرمایا (کفاک ربک) تو وہ سب گھڑے نیچے آگئے پھر اوپر کو اشارہ کر کے فرمایا (کم یکفیک) تو وہ سب واپس اپنی جگہ پر چلے گئے آپ نے فرمایا یہ چہل کاف کی تاثیر ہے یعنی اس کے عامل کو موجودات پر تصرف حاصل ہو جاتا ہے

(برکات کاف شرح چہل کاف صفحہ نمبر 66)