عشاء کی نماز کے وقت کا مسئلہ
مسلمانوں میں انتشار اور فتنہ و فساد کو دفع کرنے کے لئے جن ایام میں شفق ابیض غروب نہیں ہوتی کیا اگر صرف شفق احمر کے غروب کا ثبوت مل جائے تو صاحبین کے قول پر عمل کرتے ہوئے نماز عشاء ادا کی جا سکتی ہے ؟
مسلمانوں میں انتشار اور فتنہ و فساد کو دفع کرنے کے لئے جن ایام میں شفق ابیض غروب نہیں ہوتی کیا اگر صرف شفق احمر کے غروب کا ثبوت مل جائے تو صاحبین کے قول پر عمل کرتے ہوئے نماز عشاء ادا کی جا سکتی ہے ؟
مسئله : کیا حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے کبھی خود اذان پڑھی ہے ؟ اگر پڑھی ہے تو اسی طرح جیسے کہ اور لوگ پڑھتےہیں یا اس میں کسی قسم کی تبدیلی کے ساتھ ؟ مدلل جواب تحریر فرمائیں کرم ہو گا ۔
-اذان ہونے کے بعد مسجد سے نکلنا جائز ہے یا نہیں ؟
2-تکبیر کے وقت بات کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
3-اقامت شروع ہونے سے قبل کھڑا ہونا سنت ہے یا حی علی الصلوۃ پر ؟
زید لوگوں کو یہ بتلاتا ہے کہ تکبیر شروع ہونے سے قبل کھڑا ہو نا خلاف سنت ہے بلکہ حی علی الصلوة پر کھڑا ہونا چاہئے اور یہی سنت رسول ہے لیکن کچھ لوگ اس فعل کو بدعت قرار دے رہے ہیں اور گمراہی بتاتے ہیں سب کتابوں کے حوالے سے جواب عنایت فرمائیں
اذان و جماعت کے درمیان الصلاة والسلام عليك يارسول اللہ پکارنا جائز ہے یا نہیں ؟ حوالہ کے ساتھ تحریر فرمائیں۔ ایک مؤذن نے صلاة پکاری تو لوگوں نے اسے نکال دیا تو کیا اس بات پر مؤذن کو نکالنے والے لوگ حق بجانب ہیں ؟
وضو کرنے کے بعد یا سنتیں پڑھنے کے بعد کبھی جمعہ کی نماز ختم ہونے کے بعد بھی عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد منہ میں پاخانہ کی بو محسوس ہو اس وقت کیا کرنا چاہیے؟
گاؤں میں جتنے کنویں ہیں ان میں تقریباً اسی طرح کا پانی ہوتا سے کبھی حوضوں میں وضو کرنے کے بعد بو معلوم ہوتی ہے۔ اور شہروں میں ساجد کے نلوں کا پانی کبھی نمکین ہوتا ہے۔جو پانی آج نمکین معلوم ہوتا ہے پہلے ایسا نہیں تھا بارہا کئی مہینہ پیا گیا مگر کبھی نمکین نہیں معلوم ہوا ؟
زید نے نماز جنازہ پڑھنے کے لئے وضو کیا اور اس کی نیت صرف نماز جنازہ پڑھنےکی تھی لیکن نماز جنازہ پڑھنےکے بعد اس وضو سے نماز ظہر ادا کرلی تو اس کی نمازظہر ادا ہوئی کہ نہیں؟ یا اسے نماز ظہر ادا کرنے کے لئے دوسرا وضو کرناچاہئے تھا ؟
زید جو عالم ہے اس نے اپنے وعظ میں بیان کیا کہ ایک روز جب جبرائیل علیہ الصلوۃ والتسلیم بارگاہ رسالت میں حاضر ہو ئے سرکار علیہ التحیتہ والثناء نے ارشاد فرمایا یا اخی جبرائیل تم کو پیغام خدا کیسے ملتا ہے ۔
حضرت جبرائیل نے کہا عرش سے ندا آتی ہے میں آگے بڑھتا ہوں پھر پردے کی آڑ سے مجھے پیغام ملتا ہے۔ سرکار نے فرمایا کہ کیا کبھی آپ نے پیغام دینے والے کو بھی دیکھا ہے فرمایا نہیں۔ سرکار نے ارشاد فرمایا کہ اچھا اب اگر جائیں تو پردہ ہٹا کر دیکھ لیں گے ۔ حضرت جبرائیل جب تشریف لے گئے تو آپ نے پردہ ہٹا کر دیکھا کہ آئینہ دربار قدرت لگا ہوا ہے۔ سرکار اس کے سامنے کھڑے عمامہ شریف سر پر باندھ رہے ہیں حضرت جبرائیل بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے تو فرمایا
یارسول اللہ میں نے آپ کو بعینہ ایسے وہاں بھی دیکھا ہے اے مصطفے میں نے آپ کو قرآن لیتے بھی دیکھا ہے اور دیتے بھی دیکھا ہے ۔ پھر اس نے یہ شعر پڑھا ۔
تمہی ہو اول تمہی ہو آخر تمہی ہو ظا ہر تمہی ہو باطن
جہاں بھی دیکھا تمہی کو پایا تمہی ہو تم دوسرا نہیں ہے
بکر بھی عالم ہے اس نے کہا اس بیان سے سرکار کو خدا کہنا مفہوم ہوتا ہے۔
لہذازید کافر او مرتد ہو گیا دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا قول صحیح ہے یا نہیں، نیز بکر کے قول کو واضح فرمائیں ؟
عمروکی داڑھی حد شرع سے کم ہونے کی بنا پر زید نے عمرو کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ تمہاری داڑھی حد شہرت سے کم ہے اگر رکھنی ہے تو شریعت کے مطابق رکھو اور اس میں کانٹ چھانٹ نہ کرو
اس پر عمرو نے کہا شریت و ریعت اپنے پاس رکھو مجھے نہ بتاؤ
اس جواب پر غصہ ہو کہ زید نے کہا تو پھر یہ تھاری داڑھی داڑھی ہی نہیں ہے جتنی بڑی تمھاری داڑھی ہے اس سے کہیں بڑے تو میرے موئے زیر ناف ہیں ، دریافت طلب یہ امر ہے کہ عمرو کا جواب اور پھر زید کا جواب الجواب کس حد تک درست یا نا درست ہے؟
مسئلہ -:ایک عورت ہے جس کا شو ہر تقریبا پانچ چھ سال سے نہ تو اپنے گھر لے جاتا ہے اور نہ صاف لفظوں میں طلاق دیتا ہے
ایسا تو الفاظ کئی مرتبہ کہ چکا ہے جب اس سے کہا جاتا ہے کہ بھائی یا تو عورت کو لے جاؤ یا طلاق دو تو وہ جواب دیتا ہے کہ جائے اس کا جہاں جی چاہے ہم کو اس کی ضرورت نہیں ہے وہ ہمارے قابل نہیں ہے میں اس کو نہیں رکھوں گا وہ کہتا ہے کہ جو اس کو لے جائے گا میں بذریعہ عدالت اس سے ایک ہزار روپیہ وصول کروں گا ان باتوں پر کئی لوگ گواہ ہیں اورخرچ وغیرہ بھی اس کو کچھ نہیں دیتا ہے
ایک بار عورت کے میکے کے لوگ اس کے گھر آئے تھے تو اس نے کہا جاو ہم عورت کے قابل نہیں ہیں ازراہ کرم شرعی احکام سے جلد از جلد مطلع فرمائیں؟؟
عین مہربانی ہوگی اور کوئی صورت نکاح کا ہوتحریر فرما ہیے؟
سوال :- بکر نے اپنی عورت سے کہا نماز پڑھ عورت نے کہا کیا تم نےاللہ ہو اکبر کہا ؟
ہاں ۔
میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہوں تو بکر کے لئے کیا حکم ہے ؟
زید نے اپنے ماموں کے نام اپنی مدخولہ بیوی کے بارے میں مندرجہ ذیل تحریر بھیجی۔
اس تحریر کے بموجب اس کی بیوی پر کونسی طلاق واقع ہوئی۔ محترم المقام جناب ماموں صاحب
السلام علیکم
بعدہ تحریر یہ ہے کہ نہ آپ ہمارے لائق ہیں نہ ہم آپ کے لائق ہیں لہذا ہم آپ کی لڑکی کو طلاق دینا چاہتےہیں۔ طلاق طلاق طلاق طلاق طلاق طلاق ۔
زید تین مرتبہ کہنیوں سمیت ہاتھ دھونے کے بعد کہنیوں سے ہتھیلی تک پانی بہاتا ہے پھر تین مرتبہ چلو میں پانی لے کر کہنیوں تک بہاتا ہے تو اسطرح وضو کرنا کس قدر جائز یا نا جائز ہے ؟ دلیل کے ساتھ فتویٰ عنایت فرمائیں ۔