حد شرع سے لمبے بال رکھنا
جس کے سر کے بال سینے تک ہوں بلکہ اس سے بھی نیچے ہوں.کٹاتے چھٹاتے نہ ہوں اسے سنت جانتےہوں۔ ایسے کی امامت کیسی ہے؟ایسے بال رکھنا جو دوش اور گوش سے بڑھا ہو جائز ہے یاناجائز؟بينواتوجروا۔
جس کے سر کے بال سینے تک ہوں بلکہ اس سے بھی نیچے ہوں.کٹاتے چھٹاتے نہ ہوں اسے سنت جانتےہوں۔ ایسے کی امامت کیسی ہے؟ایسے بال رکھنا جو دوش اور گوش سے بڑھا ہو جائز ہے یاناجائز؟بينواتوجروا۔
ایک محلہ کی مسجد کے امام صاحب بحمدہ تعالی سنی حنفی وصحیح العقیدہ ہیں۔اور ان کی ایک مشت داڑھی ہےالبتہ بعض دفعہ وہ اپنے صاحبزادے کو فرض نماز پڑھانے کے لئے آگے بڑھا دیتے ہیں۔اور صاحبزادے داڑھی حد شرع سے کم ہی کرواتے ہیں۔ان کے پیچھے کیا نماز ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اگر داڑھی بڑھ نہ رہی ہو
تو کیا حکم ہے۔
(۲) بعض ائمہ مساجد کو دیکھا گیا کہ بحالت نماز نظر ادھر ادھر گھماتے ہیں اور عمل کثیر کرتے ہیں یعنی دونوں ہاتھوں سے کپڑوں کو سمیٹتے ہیں کیا نماز فاسد نہ ہوگی؟
(3)اگر حفاظ کرام کی داڑھیاں نہیں ہوتیں اور داڑھیاں رکھتے بھی ہیں تو وہ بھی فیشن ایبل کیا ان کی اقتدا میں تراویح کی نماز درست ہے؟
(4)ایک صاحب کبھی کبھی فرض پڑھاتے ہیں،حالانکہ ان کی عمر30 سال سے تقریباً زائد ہوگی شادی نہیں کی ہے بعض حضرات انھیں نماز پڑھانے سے روکتےہیں توکیاوہ نماز پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟
(5)ایک مقام پر افطار کے ساتھ اذان ونماز باجاعت کا شاندار اہتمام ہوا جب کہ اس مقام سے مسجد صرف سڑک پارکرنے کا فاصلہ رکھتی ہے بلکہ مسجد کی اذان کی آواز وہاں تک پہونچتی ہے۔تو کیا اس مقام پر اذان دے کر وھیں نماز باجماعت ادا کی جا سکتی ہے؟
زید نے بلا جبر و اکراہ راضی برضا نسبندی کرا لیا اب از روئے شرع اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا ناجائز؟
ایک نام نہاد مولوی نے کہا کہ اگر زید نے اس گناہ سے نادم ہوکر علی الاعلان عام مجلس میں اللہ تعالی سےتوبہ واستغفتار کر لیا تواب زیدکے پیچھے نماز درست اورجائز ہے۔تو کیا مولوی مذکور کا یہ کہنا صحیح ہے ۔مفصل جواب سے نوازیں۔
کچھ پیر اورمولوی صاحبان کہتے ہیں کہ اس کی توبہ اب قبول ہی نہ ہوگی ۔
اگرکسی مسجد میں امام اول کی غیر موجودگی میں نماز پڑھانے کے لئے بحیثیت نائب امام ثانی مقرر ہو تو بلا وجہ شرعی امام ثانی کو امام اول بنا دینا اور امام اول کو اس کے منصب سے معزول کر دیناجائز ہے یانہیں ؟۔
(2) اگر مسمانوں میں اختلاف ہو رہا ہو اور کسی عالم کے کہنے پر لوگوں نے صلح کرلی پھر کچھ لوگ صلح سے مکر جائیں جس سے
مسلمانوں میں انتشار ہو تو صلح سے مکرنے والےمجرم ہیں یا نہیں؟۔
(3) امام اول میں جب کہ کوئی شرعی خرابی نہ ہو تو اس کے نماز جمعہ سے فارغ ہونے کے بعد امام ثانی کا اپنے چند ہمنواؤں کے ساتھ اسی مسجد میں دوبارہ نماز جمعہ قائم کرنا جائز ہے یانہیں؟۔
(4)امام میں کوئی شرعی خرابی نہ ہونے کے باوجود کچھ لوگوں کا یہ کہہ کر جماعت سے الگ ہو جانا کہ ہماری طبیعت کراہت کرتی ہےجائز ہےیانہیں ؟۔
کیا شافعی امام کی اقتدا میں حنفی لوگوں کی نماز درست ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہمارے شہر میں ایک قاری صاحب ہیں پہلے امامت کرتے تھے اب کاروبار کرتے ہیں وضو میں آدھی ٹینکی پانی بہاتے ہیں کہتے ہیں ہمارا دل نہیں بھرتا ہے
دوسرا مسئلہ یہ کہ جب سے امامت چھوڑے ہیں کسی امام کو ٹھہرنے نہیں دیتے اس کے پیچھے پڑے رہتے ہیں نکتہ چینی بال کی کھال نکالتے ہیں جس سے جماعت میں نفاق پھوٹ پڑ جاتا ہے ابھی بھی دو پارٹی ہے آئے دن خلفشار ہوتا رہتا ہے جو شخص مسلمانوں میں پھوٹ ڈالے اس کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے مطلع فرمائیں خود کو بڑا متقی پرہیز گارفخر کے ساتھ سمجھتے ہیں مستند قاری بھی نہیں صرف تخلص ہے نہ حافظ نہ عالم جعلی صوفی بنے ہیں۔
میں قبر کے اوپر اگر بتی جلا سکتے ہیں یا نہیں؟
جو شخص سنی صحیح العقیدہ ہو مگرمندرجہ ذیل باتوں کا مرتکب ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
اور خود اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
۔(1) حالت سجدہ میں پاؤں کی انگلیوں میں سےکم سے کم تین انگلیوں کے پیٹ زمین سے نہ لگاۓ
۔(2)قمیص یا کرتےکے بٹن خصوصا سب سے اوپر والا حالت نماز میں کھلا رکھے۔
۔(3)جس قمیض یا کرتے کی آستین بٹن والی ہو حالت نماز میں اس کے بٹن نہ لگائے.
۔(4) حالت نماز میں چین والی گھڑی باندھے ۔
۔(5) دیو بندی عقیدہ والوں سے سلام اور رد سلام کرے بلکہ کبھی کبھی ایسوں کے پیجھےنماز بھی ادا کرے
زید بکراور عمر تین بھائی ہیں اور تینوں نے بانٹ لیا ہے۔مگر ایک ہی مکان میں رہتے ہیں ایک ایک کمرہ اور تھوڑا تھوڑا برآمدہ ہر ایک کےحصہ میں ہے لیکن تینوں کا آنگن ایک ہی ہے کوئی دیوار یا ٹاٹی بیچ میں حائل نہیں اور نہ آپس میں کسی قسم کاجھگڑا فساد رہتا ہےتینوں میل جول سے رہتے ہیں زیدکی خالد سے بظاہر دوستی ہے خالد کو ساتھ لیکر اکثر اپنے گھر بیٹھا باتیں کیا کرتا ہےاورکبھی کبھی خالد بھی اس کے گھر زید کی غیر موجودگی چلا جاتا ہےاور بیٹھ جاتا ہے مگر تنہائی میں نہیں بیٹھتا ہے خالد عالم دین ہےاور امامت بھی کرتا ہے مگر گاؤں کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ خالد زید کے گھر جا کر زید کی غیر موجودگی میں بیٹھ جاتا ہےاس وجہ سے اس کے پچھے نماز پڑھنا درست نہیں ہے
اور خالد کو کچھ لوگوں نے روکا کہ زید کے گھر مت جاؤ تو خالد نے کہا کہ اب نہیں جائیں گے اور نہیں جاتا ہے تو خالد کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں۔
زیدجو کہ مسجد کا امام ہے وہ ایک غیرمحرم عورت ہندہ کے ساتھ تنہائی میں کھلم کھلا اٹھتا بیٹھتا ہےاور اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آکر اپنی کم سن بچیوں کو چھین کر ایک غیر محرم مرد کے ساتھ اس کے لیے بھیج دیا ہے۔
زید نے آج تین سال سے اپنی بیوی کا حق جو کہ شریعت مطہرہ کا قائم کردہ ہےقطعی طور پر ادا نہیں کیا۔اور اس سے بولنا چالنا اس کے ساتھ اٹھا بیٹھنا بالکل ترک کر دیا ہے۔اج قریب 15 دن سے زید کی بیوی اپنے میکے مجبور ہو کر گئی ہےجب یہ معاملہ زید نے اپنی بیوی کےساتھ کیا تو اس کے والدین زید کے پاس ائے اور پوچھا کہ تم نے یہ کیا کیا اورتم یہ کیا کرتے ہو تو اس پر زید نے انھیں جواب دیا کہ وہ ہمارے مصرف کی نہیں۔
۔ہم اس کو نہیں رکھیں گے ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں مجبور ہوکر اس کے والدین واپس چلے گئے یہ ہے زید امام کا کارنامہ لہذا ہم عوام الناس جو کہ امام کےمقتدی ہیں ایسی صورت میں ہم عوام الناس ایسےامام کے پیچھے نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں؟اگر پڑھیں تو نماز ہوگی یا نہیں ہوگی جو شریعت مطہرہ کاحکم ہے بیان فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔ اور ہم تمامی مسلمانوں کی رہبری فرمائیں۔
(1) امام کیساہونا چاہئےخوبی بتلائیے؟
سوال (2) فجر کی نماز ہونے کے بعد لوگ نمازادا کرتے ہیں ایسی حالت میں لاؤڈاسپیکر پر سلام پڑھتے ہیں جس سےنماز میں خلل ہوتا ہےمنع کرنے پرمانتے نہیں ہیں۔
جو ماسٹر نسبندی نہیں کراتا ہے اسے میسا کے تحت جیل جانا پڑے گا ان حالات کے پیش نظر زید نے مجبور ہو کر نسبندی کرا لی اب نسبندی کرانے کے بعد زید ذلیل نگاہوں سے دیکھا جائے گا کیا اس کی امامت و اذان واقامت وغیرہ جائز ہے؟