ہیجڑہ کسے کہتے ہیں اور کیا ہیجڑہ مردوں کی امامت کرسکتا ہے

ایک شخص میں ذکر و خصیہ پائے جاتے ہیں اور مونچھ و داڑھی بھی پائی جاتی ہے لیکن اس کا پیشاب مقام مخصوص سے ہو کر نہیں گرتا ہے بلکہ اسکے نیچے سے گرتا ہے وہ خنثیٰ ہے یا نہیں؟وہ شخص اذان واقامت کہہ سکتا ہے اور مردوں کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟حوالہ کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں کرم ہوگا۔

Continue reading

وراثت کی شرعی تقسیم نہ کرنے والے شخص کو امام بنا سکتے ہیں

ہمارے یہاں جائداد کی تقسیم شرعی طور پر نہیں ہوتی ہے،لڑکی کو حصہ نہیں دیا جاتا،بیوہ کی صرف پرورش ہوتی ہے حصہ نہیں ملتا ہے۔یہ رائج ہی نہیں ہے تو شرعی حصہ نہ لینے اور نہ دینے پر امامت کے لئے کیا حکم ہو گا جبکہ اکثر حضرات الا ما شاء اللہ اس فعل میں ملوث ہوں گے۔

Continue reading

نسب بدلنا کیسا ہے

ہمارے یہاں ایک خاندان آباد ہے جو پشت در پشت اپنے آپ کو شیخ کہتا رہا اور زکوٰۃ وخیرات کھاتا رہا اسی خاندان کے ایک نوجوان شخص نے کچھ پڑھ لیا تواب وہ اپنے آپ کو سید کہنے اور لکھنے لگا جو منع کرنے پر نہیں مانتا اور کہتا ہے کہ ہم سید ہی ہیں حالانکہ اسکے پاس سید ہونے کا کوئی ثبوت نہیں اور گاؤں کےبڑے بوڑھوں کا بیان ہے کہ یہ شیخ ہیں اور ساری رشتہ داریاں ان کی شیخ برادری میں ہیں کوئی سید ان کا رشتہ دار نہیں ہے۔وہی شخص مذکور بر وقت گاؤں کے مکتب کا مدرس مقرر ہوا ہے جو مسجد کی امامت بھی کرتا ہے تو ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

Continue reading

حاملہ خاتون کے رمضان کے روزے رہ جانا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے پچھلے رمضان کے کچھ روزے رہتے ہیں کیونکہ میں حاملہ تھی اور میرے 20 روزے رہ گئے میں نے تین رکھے اور سترہ 17 رہتے ہیں تو کیا میں ان کا فدیہ دی سکتی ہوں کیونکہ اگلا رمضان آنے والا ہے میں اس سے پہلے یہ سترہ روزے نہیں رکھ سکتی .

Continue reading

امام کی داڑھی نا ہو تو اسکے پیچھے نماز پڑھنا کیسا

:آدمی بالغ ہے مگر اس کو داڑھی نہیں ہوئی یا ہلکی ہلکی ہو رہی ہے وہ حافظ بھی ہو چکا ہے یا یہ کہ ایک مشت سے کم ہی داڑھی ہوتی ہے بڑھتی نہیں یا یہ کہ داڑھی نکلنے کا امکان ہی نہیں۔بتایا جائے کہ ان لوگوں کے پیچھے نماز ہوگی کہ نہیں اور ان کی اذان معتبر ہے کہ نہیں ؟

Continue reading

اعلانیہ گناہ کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا؟

زید ایک مسجد کا امام ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک مدرسے کا مدرس بھی ہے۔زید کے بھائی خالد کی باکرہ لڑکی کا نکاح حامد کے ساتھ ہوا تھا مابین زوجین غیر معمولی کشیدگی کی بنیاد پر ناراضگی بڑھتی گئی اور زید نے اپنے بھائی کی لڑکی کو حامد کے طلاق دئے بغیر دوسری جگہ شادی کرادی۔اور وہاں بھیج دیا۔ اب ایسی صورت میں زید قابل امامت ہے یا نہیں؟اگر نہیں تو مقتدیوں کی نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟

Continue reading

امام کی ہڈی میں فریکچر ہو تو امامت کا حکم

ایک شخص مسجد میں امامت کے فرائض انجام دیتا ہے عرصہ تین چار ماہ قبل موٹر سے گرنے سے پاؤں کہ کولہہ میں فریکچر ہوگیا ہے امامت کے فرائض دوبارہ انجام دے رہا ہے رکوع سجدہ قیام میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ازروۓ شرع امامت کے فرائض انجام دے سکتا ہے یا نہیں۔؟

Continue reading

اگر امام سے نماز کے ارکان رہ جائیں تو؟؟؟

اگر امام سے نماز کے ارکان رہ جائیں یعنی نماز میں قرأت کرنے کے بعد سجدہ میں چلا گیا اور بھول کر رکوع چھوٹ گیا۔یا کسی رکعت کا ایک سجدہ بھول گیا اور قعدۂ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد یاد آیا تو وہ کیا کرے ؟

Continue reading

کیا دیوبندی امام کے پیچھے نماز ہو جائے گی

ہمارے محلہ میں مسجد کے امام ودیگر لوگ دیوبندی خیال کے ہیں کیا ان کے پیچھے نماز ہو جائے گی کیا میرے لئے یہ درست ہے کہ میں نماز جماعت سے نہ پڑھوں بلکہ علیحدہ پڑھ لیا کروں؟ بینوا توجروا

Continue reading