نماز جمعہ کے دن ظہر کی نماز پڑھنا کیسا؟

:ہمارے یہاں دیہاتوں میں بعض جگہوں پر بعد نماز جمعہ فورا دوبارہ تکبیر کہی جاتی ہے۔ اور اسی مصلی و مقام پر چار رکعت نماز فرض ظهر باجماعت پڑھی جاتی ہے۔ اس پر کچھ لوگوں کا اعتراض ہے لہٰذا ایسی صورت میں دریافت طلب امر یہ ہے کہ جمعہ کی نماز کافی ہے یا ظہر کی نماز باجماعت پڑھنا ضروری ہے۔؟اس سلسلہ میں شریعت مطہرہ اورعلماۓ جمہور کا کیا حکم ہے؟

Continue reading

صف کے بیچ میں اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو جماعت کیسے قائم کریں

(1) اگر جماعت کا وقت ہونے پر بکر اقامت کہدے اور ایک شخص درمیان صف سنت پڑھ رہا ہے تو اس کے بعد والے لوگ اس کے اختتام نماز کا انتظار کریں گے یا اس کے پڑھتے ہوئے نماز کی نیت باندھ لیں گے اور اپنی نماز پوری کر کے وہ شخص بھی اپنی جگہ درمیان میں ہاتھ باندھ کر شامل ہو جائیگا۔اگر ایسا ہو تو قطع صف ہوگا یا نہیں؟
۔(2) پہلی صف بالغوں سے پر ہے دوسری صف میں نابالغ بچے کھڑے ہیں۔اب بعد میں آنے والے بالغ حضرات صف میں کہاں کھڑے ہوں جب کہ لڑکوں کی صف پوری نہیں ہے بلکہ دائیں بائیں جگہ خالی ہے۔

Continue reading

غیر مقلدین کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا

:۔ہمارے محلہ میں محمدی مسجد کے امام اور مقتدی سنی حنفی ہیں جس میں کچھ غیر مقلد آکر جماعت میں شریک ہوتے ہیں اور بلند آواز سے آمین کہتے اور رفع یدین کرتے ہیں تو اس سے حنفیوں کی نماز میں خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟ان کو حنفیوں کی مسجد میں آنے سے روکنا کیسا ہے؟ اور جو لوگ کہ ہماری جماعت میں ان کے شریک ہونے پر راضی ہیں ان کے لئے کیا حکم ہے؟

Continue reading

بآواز بلند صلوۃ و سلام پڑھنا کیسا؟

یا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین اس مسئلے پر کہ بآواز بلند کھڑے ہو کر بعد نماز صلوٰۃ و سلام پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ اگر جائز ہے تو حکم کب سے آگیا ؟
کیا خلفاء راشدین نے اجتماعی کیفیت سے پڑھا ہے۔؟
اور قرآن اس سلسلے میں کیا حکم دیتا ہے؟
اور قرآن میں جو آیت درود و سلام ہے وہ دعا یہ ہے یا احکامی ؟۔
یہ مسئلہ قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کیا جائے ۔ عین نوازش ہو گی۔

Continue reading

صلوۃ و سلام “ میں قیام کا حکم؟۔

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل بعض لوگ ” درود و سلام مع القیام کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے اور دلائل یہ دیتے ہیں کہ کیا آپ صحابہ کرام سے زیادہ عاشق رسول ہیں ؟ جب کہ اس دور میں اسکا وجود نہ تھا اور نہ کسی تابعی یا تبع یا تابعی کے دور میں تھا

Continue reading

ایک مسجد میں ایک سے زیادہ جماعت کرنا

سوال:جامع مسجد اورنگ آباد میں نظام الاوقات کی پابندی کے ساتھ نماز پنجگانہ باجماعت ایک حافظ عالم کی امامت و اقتداء میں مدتوں سے ہوتی چلی آئی ہے اندریں صورت اگر مختلف مصلین کا بعد اختتام جماعت اسی جامع مسجد میں کسی دوسرے امام کی امامت و اقتداء میں جماعت ثانیہ کا اس بنیاد پر قائم کرنا کہ جامع مسجد بازار اور گزرگاہ عام پر واقع ہے تو کیا عند الاحناف از روئے فقہ جماعت ثانیہ کا قائم کرنا بلا کراہت جائز ہے یا ناجائز۔

Continue reading