حدیث نمبر 241

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے انہوں نے اپنے والد اور انہوں نے اپنے دادا سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ قصہ گوئی نہیں کرتے مگر حاکم یا محکوم یا رياكار ۲؎ اسے دارمى نے روایت کیا۔

Continue reading

حدیث نمبر 239

روایت ہے حضرت عبدالله ابن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ علم تین ہیں ظاہر آیتیں ثابت و مضبوط سنت ان کے برابر فریضہ ۱؎ جوان کے سواء ہیں وہ زیادتی ہے۲؎ (ابوداؤد،ابن ماجہ)

Continue reading

حدیث نمبر 238

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایارسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ قرآن سات طریقوں پر اترا ۱؎ ان میں سے ہر آیت کا ظاہر بھی ہے باطن بھی۲؎ اور ہر ظاہر و باطن کی ایک حد ہے جہاں سے اطلاع ہے۳؎ (شر ح سنّہ)

Continue reading

حدیث نمبر 237

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی ۱؎ فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے ایک جماعت کو قرآن میں جھگڑا کرتے سنا۲؎ تو فرمایا کہ اس حرکت سے تم سے پہلے لوگ ہلاک ہوگئے کہ انہوں نے بعض کتاب کو بعض سے ٹکرایا ۳؎ کتاب الله تو اس لیے اتری کہ بعض بعض کی تصدیق کرے لہذا تم بعض کو بعض سے جھٹلاؤ نہیں ۴؎ جس قدر کتاب جانو کہو جو نہ جانو اسے عالم کے سپردکرو ۵؎ (احمد،ابن ماجہ)

Continue reading

حدیث نمبر 234

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو قرآن میں اپنی رائے سے کچھ کہے وہ اپنا ٹھکانہ آگ سے بنائے ۱؎ اور ایک روایت میں ہے کہ جو قرآن میں بغیر علم کچھ کہے وہ اپنا ٹھکانہ آگ سے بنائے ۲؎(ترمذی)

Continue reading

حدیث نمبر 232

روایت ہے حضرت ابن عباس رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے میری حدیث روایت کرنے سے بچو سوا ان کے جن کو تم جانتے ہو ۱؎ کیونکہ جوعمدًا مجھ پرجھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ آگ کا بنالے۲؎ اسے ترمذی نے روایت کیا۔

Continue reading

حدیث نمبر 231

روایت ہے حضرت ابو درداء سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ الله اسے ہرا بھرا رکھے جو ہم سے کچھ سنے ۱؎ پھر جیسا سنے ویسا ہی پہنچادے۲؎ کیونکہ بہت سے پہنچائے ہوئے سننے والے سے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں اسے دارمى نے روایت کیا ہے

Continue reading

حدیث نمبر 230

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ الله اسے ہرا بھرا رکھے جو ہم سے کچھ سنے ۱؎ پھر جیسا سنے ویسا ہی پہنچادے۲؎ کیونکہ بہت سے پہنچائے ہوئے سننے والے سے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں اسے ترمذی ابن ماجہ نے روایت کیا ہے

Continue reading