قطع تعلق کروانے والے پیر کا حکم کیا فرماتے ہیں

علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں میری بیوی میکے چلی گئی ۔ جب میں بیوی کو لینے کے لیے گیا تو میری زوجہ کو سسرال بھجوانے کے لیے ایک پیر نے کچھ شرائط عائد کہیں ، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے : میں خود اس پیر کا احترام کروں اور اسکی بیعت بھی کروں ، نیز میں اپنی زوجہ کو کلی طور پر پیر کی تحویل میں دے دوں
اور مذکورہ شرائط کو تحریری طور پر قبول کروں ۔ اب آپ سے عرض ہے کہ میرے ساس و سسر اور اس نام نہاد پیر کے لیے کیا حکم ہے ؟ اور پتہ چلا ہے کہ میری زوجہ بھی یہی چاہتی ہے اور کہتی ہے کہ میں والدین کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی ، مجبور ہوں ۔ تو ایسی بیوی کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے ؟ کیا نکاح ہونے کے بعد اس کو خاوند کا جائز حکم ماننا چاہیے ؟ یا اپنے والدین اور پیر کا حکم مانا چاہیے ؟

Continue reading

امام اگر میوزک بجاتا ہو تو اسکے پیچھے نماز کا حکم

سوال:ایک پیش امام نے ہارمونیم کے ساتھ ڈھول خود اپنے ہاتھ سے بجایا اور وہ بھی مدرسے کے اندر جو مسجد سے بالکل متصل ہے یعنی سامنے دو گز کے فاصلے میں۔ایسے پیش امام کے پیچھے بغیر توبہ کئے نماز درست ہوگی یا نہیں؟ اور جو نمازیں پڑھی گئی ہیں انکا کیا حکم ہے؟پڑھنا درست ہے یا نہیں۔ ڈھول بجانے کے بعد توبہ سے پہلے جو نمازیں اس کے پیچھے پڑھی گئیں ان کا کیا حکم ہے؟

Continue reading

طلاق کا کیس؟

دیوانی کیس جیت جانے کے بعد بھی میری بیوی اپنے گھر نہ آئے ، تو ایسی صورت میں اگر وہ خود طلاق لینا چاہے تو میں نے جو مہر بصورت زیورات اور نقدی بارہ ہزار روپیہ ادا کر دیا ہے ، کیا وہ مہر میں واپس لے سکتا ہوں یا کہ نہیں ؟

Continue reading

دوسری شادی کا کیس؟

میں باردانہ کا کام کرتا ہوں ، اکیلا فرد ہوں اور علیحدہ رہتا ہوں ، میں نے جو دعوی حقوق زوجیت کا کر رکھا ہے وہ دیوانی کیس ہے اس میں دس سال بھی لگ سکتے ہیں ۔ اور سسرال والوں نے کورٹ میں بھی وہی ” پیر ” والی شرائط رکھی ہیں ۔ اس لیے مروجہ قانون کے تحت میں نے یونین کونسل میں دوسری شادی کی درخواست دی اور لکھا کہ میری نوجوانی ختم ہو جائے گی لہذا مجھے دوسری شادی کی اجازت دی جائے ۔ الحمد للہ میں دو عورتوں کو بیک وقت رکھ سکتا ہوں اور قرآن کی روشنی میں ان کے درمیان مساوی سلوک کرنے کی کوشش کروں گا۔ کیا ایسی صورت میں کونسل مجھ کو اجازت دے سکتی ہے اور اگر نہ دے تو یونین کونسل کے چیرمین کے لیے کیا حکم ہے ؟

Continue reading

عید کی نماز میں سجدہ سہو کرنا ؟

عید الاضحی کی نماز میں امام کو سہو ہوا اور اس نے سجدہ سہو ادا کیا ۔کیا نماز ہو گئی۔زید کہتا ہے نماز نہیں ہوئی۔اس لئے کہ عیدین کی نماز میں سجدہ سہو نہیں ہے امام نے سجدہ سہو کر کے زیادتی کی لہٰذا نماز نہیں ہوئی؟

Continue reading

امام وتر میں اگر دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے؟

امام تکبیر کہہ کر رکوع میں چلا گیا اور دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا پھر مقتدی کے لقمہ دینے پر رکوع سے واپس ہوا دعائے قنوت پڑھی پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟

Continue reading

قعدہ اخیر میں امام بیٹھنے کی بجائے کھڑا ہو جاٰۓ؟

قعدہ اخیرہ میں امام بجائے بیٹھنے کے کھڑا ہو جائے یا کھڑا ہونے کے قریب ہو جائے۔ اور امام لقمہ پر بیٹھ جائے یا بغیر لقمہ کہ اپنے خیال۔یاد سے بیٹھ جائے تو سجدہ سہو کرنا ضروری ہے یا نہیں؟اگر سجدہ سہو کرنا ضروری ہے تو کیوں؟

Continue reading

نماز میں سورتوں کی ترتیب

زید نے جہری نماز پڑھائی جس کی پہلی رکعت میں سورت الم ترکیف الخ اور دوسری رکعت میں آیت سبحان ربك رب العزة عما يصفون الخ پڑھی۔ آیا اس صورت مذکور میں نماز جائز ہوگئی یا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوئی یا کچھ اور حکم ہے؟

Continue reading

امام کا تنخواہ لینا کیسا​ ہےنماز پڑھانے کی تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں ؟​

(1) نماز پڑھانے کی تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں ؟
۔(2) جس نے اپنی بیوی ہندہ کا مہر ادا نہیں کیا اور نہ بخشوایا مگر اس سے مجامعت کرتا ہے تو اس کے پچھے نمازپڑھنی جائز ہے یا نہیں؟بعض لوگ ہمارے یہاں ایسے شخص کے پیچھے نماز ناجائز بتاتے ہیں ۔

Continue reading