میت کہ کھانے کے ناجائز ھونے کی صورتیں۔

مندرجہ ذیل شقوق کی بنا پر میت کا کھانا جو عوام و خواص کو کھلایا جاتا ہے اس کا جواز ثابت ہوگا یا نہیں؟
1.جب دعوت دی جائے تو یہ نہ کہا جائے کہ میت کے کھانے کی دعوت ہے بلکہ صرف لفظ دعوت استعمال کیا جائے۔
2)ہم تعلقات کے بنا پر مجبور ہیں اور یہ تو بدلہ ہے۔
3)فقراء کا کھانا الگ فاتحہ کیا جائے اور بقیہ لوگوں کا کھانا الگ بغیر فاتحہ کے رکھا جائے ۔
4)کھلانے والے کو اپنے کھانے سے زیادہ غلہ دے دیا جائے۔ اور عدم جواز پر اطلاع کے باوجود اس کا مرتکب کیسا ہے ؟

Continue reading

مزارعت بالمناصفہ میں عشر کیسے نکالیں گے

: کسی ایسی جگہ مزروعہ زمین کی لگان اکیاون روپیہ فی بیگھ حکومت وقت لیتی ہے ۔نیز اپنی مقرر کردہ قیمت فی بیگھ ساٹھ کلو دھان ہی یا اس کی قیمت لیتی ہے ۔ ہر اس زمین کا کہ جس میں دھان پیدا ہوتا ہو یا “کودو”۔ ایسی صورت میں اگر اپنا کھیت بٹائی دیتا ہے تو آدھا بونے والا لے لیتا ہےاور نصف باقی میں کھیت والے کو لگان ادا کرنی پڑتی ہے۔ اور مقررہ قیمت کا دھان بھی حکومت کو بطور لگان دینا پڑتا ہے اس صورت میں کھیت والے کے پاس قلیل مقدار سے غلہ بچتا ہے دریافت طلب امر یہ ہے کہ مقدار مذکور سے عشر کی ادائیگی ضروری ہے یا پورے غلہ کا عشر صاحب زمین کے لئے ضروری ہے ۔ لہذا عشر کے ادا کرنے کا جو صحیح طریقہ ہے۔ حدیث و فقہ کی روشنی میں بیان فرمائیں ۔ نیز اس مسئلہ کا جواب مرحمت فرمائیں وہ یہ کہ جو لوگ خود کاشت نہیں کرتے بلکہ مزدوروں سے کام لیتے ہیں ان کی پیداوار کا اکثر حصہ مزدوروں کی اخراجات اور لگان کی ادائیگی پر صرف ہو جاتا ہے ۔

Continue reading

زکوۃ کا پیسہ مدرسہ اور دینی کاموں میں خرچ کرنے کا طریقہ

اس قصبہ میں ایک مدرسہ اسکول کی شکل میں آج عرصہ دراز سے چلتا ہے جس میں حفظ و مولویانہ اور پرائمری اردو میڈیم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ پرائمری شعبہ میں قرآن کریم اور دینیات کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔شعبہ پرائمری کو گورنمنٹ سے معمولی ایڈ بھی ملتی ہے اور معمولی فیس بھی بچوں سے لی جاتی ہے اور کچھ معمولی طور پر امدادی چندا بھی آ جاتا ہے۔مگر یہ مذکورہ رقم سے مدرسین کی تنخواہ پوری نہیں ہو پاتی ہے ، جس کی بناء پر صدقہ فطر اور چرم قربانی وزكاة صدقہ کی رقم وصولی جاتی ہے۔ لہذا یہ رقم مدرسین و حافظ و مولوی صاحبان کی تنخواہ میں دی جا سکتی ہے یا نہیں۔؟

Continue reading

بغیر حیلہ شرعی کے زکوۃ کا پیسہ دینی کاموں میں خرچ کرنا

ہمارے یہاں سنی تبلیغی جماعت کے نام سے ایک جماعت وجود میں آئی جنھوں نے ماہ رمضان المبارک میں چندہ کیا جس میں زکاۃ وغیرہ کا پیسہ بھی شامل ہے اسی خرچ سے دیہاتوں میں ٹیکسیوں پر جانا ؟
اور وہ غریب امام جو برسوں سے مع اہل و عیال وہاں امامت کرتے ہوں اگر وہ لوگ ان کی سرپرستی کو قبول نہ کریں تو عوام کو ورغلا کر کے وہاں سے امام کو ہٹوا دینا ؟
جب کہ مذکور امام سنی صحیح العقیدہ ہوں۔ ان کو کہا گیا کہ تم اس طرح نہ کرو تو کہتے ہیں۔کہ جو ہماری سر پرستی قبول نہ کرے گا ہم اس کو ہٹوا دیں گے تو بڑے بڑے سنی اداروں کے چندہ کا کیا حال ہو گا جب کہ سنیت کی بقاء ان سے وابستہ ہے ۔

Continue reading

فقیر شرعی کو مال زکوۃ کا مالک بنائے بغیر اس کے قرض میں وصول کرنا

جماعت کی طرف سے جماعت کے غریب اشخاص کو زکوۃ اور خیرات دی جاتی ہے ۔ اور جماعت نے ایک شخص کو قرض بھی دیا ہے۔ اور وہ شخص زکوٰۃ کا بھی مستحق ہے تو کیا زکاۃ کا پیسہ اسکو دیے بغیر اور اسے اس کا مالک بنائے بغیر قرض میں وصول کر سکتے ہیں،؟
اور کیا اس طرح کرنے سے زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے ؟

Continue reading