مولا علی ہمیشہ سے مسلمان تھے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس میں کہ حضرت علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ ہمیشہ کے مسلمان تھے یا کہ علی مافی تاریخ الخلفاء للسیوطی وردالمحتار لابن عابدین وجامع المناقب وغیرہ (جیسا کہ امام سیوطی کی تاریخ الخلفاء ، علامہ ابن عابدین کی ردالمحتاراورجامع المناقب وغیرہ میں ہے ۔ ت) تیرہ یا دس یا نو یا آٹھ برس کے سن میں ایمان لائے ہیں ، اگر ہمیشہ مسلمان تھے تو پھر ایمان لانا چہ معنٰی دارد۔