بارہ خلفاء والی روایت

ایک روایت میں ہے کہ لوگوں کا معاملہ ہمیشہ چلتا رہے گا۔ جب تک ان پر بارہ خلیفوں کی ولایت رہے گی ، جو سب کے سب قریشی ہوں گے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ دین ہمیشہ قائم رہے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے یا تم پر بارہ خلفاء کی خلافت قائم رہے گی جو تمام قریشی ہیں۔(ت)
دریافت طلب امر یہ ہے کہ بموجب اس حدیث شریف کے وہ کون سے بارہ خلیفہ قریش میں سے آں سرور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد جانشین یا ولیعہد یا نائب منجانب خدا اور رسول اُمتِ محمدیہ میں قابل شمار ہیں، چونکہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے لیں تو پوری تعداد ہوگی۔ اور اگر حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے لیں تو اصحاب ثلثہ رہ جاتے ہیں غرض کونسی وہ صورتِ حق ہے جو اس حدیث شریف کا مصداق ہے؟ یا یہ حدیث ہی ماننے کے قابل نہیں ہے۔ اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عنایت کرے۔ جواب سے ممنون فرمائیے۔

Continue reading

روایت حدیث کے مختلف انداز

یہ چار حدیثیں ہیں ان میں سے کون صحیح ہے اور کون موضوع ؟ زید کہتا ہے کہ حدیث اول ما خلق اللہ نوری بالمعنی صحیح ہے۔ اگرچہ اس کے الفاظ کتابوں میں مذکور نہیں۔ اب علماء سے سوال یہ ہے کہ جس حدیث کے الفاظ کتب احادیث میں مذکور نہیں اس کو موضوع کہیں گے یا نہیں؟ اور اس کے مرادف کون حدیث ہے جس کے اعتبار سے کہا جائے کہ یہ حدیث بالمعنٰی صحیح ہے اور حدیث کے موضوع ہونے کے لیے کیا شرط ہے، الفاظ اور معنی دونوں یا صرف الفاظ معنی نہیں؟ جواب مفصل فرمائیے مع حوالہ کتب بینوا توجروا۔

Continue reading

دلائل الخیرات کا مشکل لفظ

ہمارے سُنّی حنفی علماء اکثر ہم اللہ تعالٰی کیا فرماتے ہیں کہ کتابِ مستطاب ” دلائل الخیرات ” مطبوع مطبع نظامی ۱۲۷۹ھ میں حضورصلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے اسمائے شریفہ کے اخیر میں ایک اسم شریف ” کریم المخرج ” بھی لکھا ہے۔

اس کے متعلق حاشیہ پر یہ عبارت لکھی ہے: ” قال الشیخ ھذا زائد لیس بداخل الکتاب لکن جرت العادۃ بقرائہ لانہ موافق للحدیث الخ ” شیخ نے کہا یہ زائد ہے کتاب میں داخل نہیں لیکن اس کے پڑھنے کی عادت جاری ہے کیونکہ یہ حدیث کے موافق ہے۔(الخ ت)
پس وہ حدیث شریف جس کے یہ موافق ہے کون سی ہے اور کس کتاب میں ہے؟ اور اس اسم شریف کا مفصل مطلب کیا ہے؟بیّنوا توجروا ۔

Continue reading

جو چیز بدھ کے دن شروع کی جاتی ہے

کسی حدیث یا اقوال مشائخ وغیرہ سے ثابت ہے کہ چہار شنبہ کو عصر کے وقت عربی کتاب جو شروع کرتے ہیں یا نہیں؟ اکثر لوگ چہار شنبہ عصر کے بعد نماز عربی کی کتاب اور جمعہ کے دن کو کسی وقت فارسی کی کتاب شروع کرنے کی عادت رکھتے ہیں یہ کیسا ہے؟

Continue reading

رمضان المبارک میں کوئی ہیبت ناک بات آنے والی ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جمعہ کو رمضان المبارک میں کوئی ہیبت ناک بات آنے والی ہے جس کی نسبت حضور کی طرف بعض آدمیوں نے کی ہے کہ مولوی صاحب نے ایسا فرمایا کہ جمعہ کی رات کو ایک ہیبت ناک آواز آئے گی۔ بیّنوا توجروا ( بیان فرمائیے اجر دیئے جاؤ گے ۔ت)

Continue reading

رسالہ حضور نے کس کو اپنا جانشین بنایا؟

رسول مقبول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہٖ وعترتہ وسلم نے وقتِ رحلت یا کسی اوروقت اپنے بعد اپنا جانشین کس کو مقرر کیا؟

Continue reading