نام مصطفی صلی الله علیہ وسلم کو نعل مبارک کے عکس پر لکھنا کیسا ہے

مسئلہ ۔حضور پاک صلی الله علیہ وسلم کے نعل پاک کا نقشہ جو آجکل ملتا ہے ، اسپر حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم کا نام اقدس لکھا ہوا ہوتا ہے ۔ اس کے بارے ایک صاحب کا یہ کہنا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے جوتے کے نقشے

Continue reading

برادری سطح پر عرس کا انعقاد کرنا کیسا۔

کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں الحمد للہ اولیاء کرام کے عرس مبارک منائے جاتے ہیں جن میں خصوصیت کے ساتھ عرس اعلی حضرت ، عرس مفتی اعظم ہند اور عرس محدث اعظم پاکستان رحمھم اللهُ شامل ہیں ۔ یہ عرس برادری کی سطح پر منعقد کیے جاتے ہیں ، جن کا طریقہ انعقاد یوں ہے کہ برادری کے ہر گھر کا سربراہ حسب توفیق چندہ جمع کراتا ہے ، اس کے بعد عرس منعقد کیا جاتا ہے ، جس میں لنگر کا اہتمام بھی ہوتا ہے جو کہ صرف برادری والوں کے لیے ہوتا ہے ۔ یعنی لنگر عام نہیں ہوتا البتہ صرف چند حضرات باہر سے مدعو کیے جاتے ہیں ۔ برادری کے بعض حضرات اس طرح عرس منانے کو پکنک سے تشبیہ دیتے ہیں۔ عرض یہ ہے کہ آیا اس طرح عرس منانا کیسا ہے ؟ اگر عرس صحیح ہے تو پکنک سے تشبیہ دینے والوں پر کیا حکم ہے ؟

Continue reading

مخصوص اہم راتوں میں چراغاں کرنا کیسا ہے

۔ (1) جیسا کہ عموماً دیکھنے میں آتا ہے کہ مختلف شب جو کہ ہمارے نزدیک اہمیت کی حامل ہیں ۔ مثلاً لیلة القدر (شب قدر) ، شب برات ، شب معراج وغیرہ پر مساجد میں چراتاں کیا جاتا ہے ۔ یہ چراغاں کرنے کا قرآن میں کوئی حکم ہے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث منسوب ہے ؟
(2) یہ رواج کہاں سے آیا ہے ؟
(3) اس کا کرنا شرعاً جائز ہے یا نا جائز ؟
(4) اس کو کرنے سے کیا مسجد انتظامیہ کے افراد گناہ گار ہوتے ہیں یا نہیں ؟

Continue reading

کیا جشن عید میلاد النبی منانا بدعت ہے

ربیع الاول کے مہینے میں مسجدوں ، گھروں اور پر چراغاں کرنا اور جھنڈیاں لگانا کیسا ہے ؟ ۔ نیز اس کے لیے چندہ کرنا اور اس کو ثواب جاننا کیسا ہے ؟ بعض لوگ اس کو بدعت کہتے ہیں ۔ حوالہ جات کے ساتھ تحریر کریں۔

Continue reading

کیا جشن عید میلاد النبی پر خرچ کرنا اسراف میں شامل نہیں ہے

(1) ربیع الاول کے مہینے میں سڑکوں پر چراغاں کیا جاتا ہے اس میں لاکھوں روپے صرف ہوتے ہیں۔ آیا یہ رقم اسراف میں شامل ہے یا اس سے مستثنی ہے ؟
(۲) کیا گیارہویں شریف اور محرم الحرام کے مہینے میں چندہ جمع کرنا ضروری ہے ، اگر اکیلئے فاتحہ کرے تو کیسا ہے ؟

Continue reading

میت کہ کھانے کے ناجائز ھونے کی صورتیں۔

مندرجہ ذیل شقوق کی بنا پر میت کا کھانا جو عوام و خواص کو کھلایا جاتا ہے اس کا جواز ثابت ہوگا یا نہیں؟
1.جب دعوت دی جائے تو یہ نہ کہا جائے کہ میت کے کھانے کی دعوت ہے بلکہ صرف لفظ دعوت استعمال کیا جائے۔
2)ہم تعلقات کے بنا پر مجبور ہیں اور یہ تو بدلہ ہے۔
3)فقراء کا کھانا الگ فاتحہ کیا جائے اور بقیہ لوگوں کا کھانا الگ بغیر فاتحہ کے رکھا جائے ۔
4)کھلانے والے کو اپنے کھانے سے زیادہ غلہ دے دیا جائے۔ اور عدم جواز پر اطلاع کے باوجود اس کا مرتکب کیسا ہے ؟

Continue reading

ربیع الاول میں ایصال ثواب کرنا کیسا؟

ربیع الاول کے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ایصال ثواب کیلئے کھانا پکانا اور لوگوں میں تقسیم کرنا کیسا ہے؟
اس کا ثبوتِ قران و سنت سے ہے کہ نہیں؟
کیونکہ بعض لوگ اس کو بدعت ناجائز اور حرام کہتے ہیں نیز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ایصال ثواب کے لیے 12 ربیع الاول کو کھانا پکا کر تقسیم کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کہ بغیر تعین حسب استطاعت فقراء کو رقم دینے میں زیادہ ثواب ہے ؟

Continue reading

دعا میں ” آیت درود و سلام “ کا پڑھنا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک حافظ صاحب تراویح کے اختتام پر دعا کے ساتھ قرآن کریم کی آیت درود و سلام باآواز بلند پڑھتے ہیں ۔ دعا میں اس آیت قرآن کو پڑھنے ، پڑھوانے کی اور روکنے والے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

Continue reading