حضور اللہ کے نور سے پیداہیں یا نہیں ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ رسول مقبول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اللہ کے نور سے پیداہیں یا نہیں ؟اگر اللہ کے نور سے پیدا ہوئے نور ذاتی سے یا نورصفاتی سے یا دونوں سے ؟ او ر نورکیا چیز ہے ؟بینوا توجروا

Continue reading

کیا نور کے ٹکڑے سے حضور پیدا ہوئے؟

پیش نظر رہے یہ بات کہ میں کوئی عالم وفاضل نہیں ہوں کہ بحث ومباحثہ کا خیال درمیان میں آئے ، فقط دریافت کرنے کی غرض سے فدویا نہ لکھتاہوں تاکہ میری عقیدے میں جو کچھ غلطی ہو وہ صحیح ہوجائے ، مجھ کو ایسا معلوم ہے کہ تمام مخلوقات انسان کا یہ حال ہے کہ غلاظت آلودہ پیداہوتے ہیں مگر خدانے محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو ان سب باتوں سے محفوظ رکھا اورتمام مخلوقات پر ان کو بزرگی عنایت فرمائی ہے ۔ اگر یہ بات سچی ہے تو حدیث شریف کے معنٰی مجھ کو یوں معلوم ہیں ، ملاحظہ فرمائے گا: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم یا جابر ان اللہ خلق نورنبیک من نورہ۱؂ٖ۔

فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے اے جابر!تحقیق اللہ تعالٰی نے پیدا کیا ذات نبی تیرے کو اپنے نور سے ۔

مثال چراغ کی جو جناب نے فرمائی ہے اس میں مجھ کو شک ہے ، چاہتاہوں کہ شک دور ہوجائے ، مثلاً ایک چراغ سے دوسرا چراغ روشن کیا اوردوسرے چراغ سے اور بہت سے چراغ روشن کئے گئے ، پہلے اور دوسرے میں کچھ کمی نہیں آئی ، یہ آپ کا فرمانا صحیح اور بجا ہے لیکن یہ سب چراغ نام اورذات اورروشنی میں ہم جنس ہیں یا نہیں اوریہ سب مرتبہ برابر ہونے کارکھتے ہیں یا نہیں ؟بینوا توجروا

Continue reading

نور محمدی نور خدا سے پیداہوا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعض مولود شریف میں جو نور محمدی کو نور خدا سے پیداہوا لکھا ہے اس میں زید کہتاہے بشرط سحت یہ متشابہ کے حکم میں ہے اورعمرو کہتاہے یہ انفکاک ذات سے ہوا ہے ۔
بکر کہتاہے کہ یہ مثل شمع سے شمع روشن کرلینے کے ہوا ہے ۔
اورخالد کہتاہے متشابہات میں مذہب اسلم رکھتا ہوں اورسالم کو برا نہیں جانتا، اس میں چون وچرا بیجا ہے ۔ بینوا توجروا

Continue reading

حضور کے نور سے سب مخلوقات بنی

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہ مضمون کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے نور سے پیدا ہوئے اوران کے نور سے باقی مخلوقات ، کس حدیث سے ثابت ہے اوروہ حدیث کس قسم کی ہے ؟

Continue reading

کیا معراج پہ حضور علیہ السلام گئے تھے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا شبِ معراج مبارک عرش عظیم تک تشریف لے جانا علمائے کرام وائمہ اعلام نے تحریر فرمایا ہے یا نہیں ؟زید کہتاہے یہ محض جھوٹ ہے ، اس کا یہ کہنا کیسا ہے ؟بینوا توجروا

Continue reading

رسول کریم علیہ السلام کے آباؤ اجداد کرام کا مسلما ن ہونا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ سرورکائنات فخر موجودات رسول خدا محمدمصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کے ماں باپ آدم علٰی نبینا وعلیہ السلام تک مومن تھے یا نہیں؟بینوا توجروا۔(عہ۱) (بیان کرو اجر پاؤگے ۔ت)

Continue reading

رسالہ تمہید ایمان بآیات قرآن

مسلمانو ! دیکھو دین اسلام بھیجنے ، قرآن مجید اتارنے ،کامقصود ہی تمہارا مولٰی تبارک و تعالٰی تین باتیں بتاتاہے: اول یہ کہ اﷲ و رسول پر ایمان لائیں ۔
دوئم یہ کہ رسول اﷲ کی تعظیم کریں ۔
سوئم یہ کہ اﷲتبارک و تعالٰی کی عبادت میں رہیں۔

Continue reading

قیام مولود شریف فرض ہے یا واجب ہے یا سنت؟

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قیام مولود شریف فرض ہے یا واجب ہے یا سنت؟
عمروکہتاہے کہ قیام مولود شریف ہاتھ باندھ کر ہوناچاہیے اورزید کہتا ہے کہ ہاتھ چھوڑ کر ہونا چاہیے ، تو بتلائیے کہ کس کی بات سچ ہے ؟

Continue reading

ابولہب نے خوش ہوکر ثویبہ کو آزاد کردیا

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آنحضرت صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی ولادت کی خبر جب ثویبہ جاریہ ابی لہب نے ابو لہب کو سنائی اس وقت ابولہب نے خوش ہوکر ثویبہ کو آزاد کردیا پھر کئی دن تک ثویبہ نے حضرت صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو دودھ پلایا ، پھر ابولہب کواس کے مرنے کے بعدخواہ حضرت عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یا اورکسی نے خواب میں دیکھا اورپوچھا: کیا حال ہے تیرا؟ بولا: آگ میں ہوں لیکن تخفیف ہوتی ہے ۔ ہر دوشنبہ کی رات اورچوستاہوں دو انگلیوں سے پانی ، جن کے اشارے سے آزاد کیا تھا ثویبہ کو۔ یہ قصہ اکثر معتبرین سے سناگیا ہے ، اورعلامہ جزری علیہ الرحمہ نے بھی اپنے رسالہ میلاد شریف میں اس کو لکھا ہے اوراس کے بعد یہ لکھا ہے : اذاکان ھٰذا ابولہب الکافرالذی نزل القراٰن بذمہ جوزی فی النار بفرحہ لیلۃ مولد النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم بہ فما حال المسلم الموحدمن امتہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم الٰی آخرہ ۱؂۔ (۱؂ المواہب اللدنیہ المقصد الاول المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۱۴۷)

جب یہ حال ابو لہب جیسے کافر کا ہے جس کی مذمت میں قرآن نال ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی ولادت کی شب خوشی منانے کی وجہ سے اس کو بھی قبر میں بدلہ دیا گیا توآپ کے موحد ومسلمان امتی کا کیا حال ہوگا الخ۔(ت) اس پر ایک شخص کہتاہے کہ یہ کیونکر صحیح ہوسکتاہے جبکہ قرآن شریف میں اللہ جل شانہ خبردیتاہے ابولہب کی نسبت مااغنیٰ عنہ مالہ وما کسب۲؂ کہ نہ نفع دیا اس کو ا س کے مال اوراس کے فعل نے ۔ پس مال لونڈی اورفعل اس کا آزاد کرنا۔ ورنہ خواب خیال کی باتیں آیات قرآنیہ کے مقابل میں کیونکر صحیح ہوں گی ، پس اس کی تطبیق کیونکر صحیح ہوگی ۔ بیان فرمائیے ۔

Continue reading

عورتوں کا قبور پہ جانا ،سادات کرام

(۱) زیارت قبورللنساء کو مولانا فضل رسول بدایونی رضی اللہ تعالٰی عنہ بضمن تردید الحق وہابی دہلوی جائز فرماتے ہیں نیز علامہ عینی بھی ۔ جواب مکمل عطاہوکہ رفع شبہہ ہو۔
(۲) تحفہ رجب میں مختلط خطبہ کو آپ غیر مناسب بوجہ عدم توارث بتاتے ہیں حالانکہ تاج الفحول بدایونی رحمہ اللہ اسے درست وجائز بتاتے ہیں ۔ یہ شبہ بھی رفع ہو۔
(۳) جزاء اللہ عدوہ کے آخر میں جناب حضرات ساداتِ کرام کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان پر طریانِ کفر ناممکن ، نہ یہ نیچری وغیرہ ہوسکیں، حالانکہ مشاہدہ اس کے خلاف ہے ۔ دوسرے جملہ سادات کی سیادت پر تیقن اٹھ جائے گا ۔ استدلال جناب بہ عموم آیت وحدیث شریف تحقیقات دیگر علما جو اسے مخصوص بحضرات طیبین رضیا للہ تعالٰی عنہما بتاتے ہیں ۔ تیسرے پھر سادات کرام بھی قطعی جنتی ہوئے انہیں اندیشہ آخرت کیا باقی رہا!
(۴) اسمائے ذیل مثل ضیاء الدین ، منیر الدین وغیرہ کو جناب قطعاً ناجائز بتاتے ہیں ، جس شخص نے براہ تفاؤل خیر رکھا، کیا حرج ہے؟ ورنہ کسی کا نام سعید وغیرہ بھی نہیں رکھ سکتے ، جواب مرحمت فرمائیے۔

Continue reading