عورت کا مردانہ جوتا پہننا
کیاعورت گھر میں واش روم میں جانے کے لیے مردانہ جوتا پہن سکتی ہے ؟
کیاعورت گھر میں واش روم میں جانے کے لیے مردانہ جوتا پہن سکتی ہے ؟
عموماً یہ بات کہی جاتی ہے کہ زنا ایک قرض ہے اور اس کی ادائیگی اسی شخص کے گھر سے ہوگی مثلاً اس کی بہن بیٹی بیوی
عرض یہ ہے کہ کیا کوئ ایسی حدیث یا روایت کسی سے منقول ہے یا نہیں اگر نہیں تو کیا اسکو حدیث یا مشاہدہ بتا کر بیان کرنا کیسا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
جس شخص نے اپنے وارث کو میراث سے کاٹا اللہ تعالٰی قیامت کے دن جنت سے اس کی میراث کو کاٹے۔ اس کو ابن ماجہ اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا۔-(
آج کل عور تیں تانبہ، پیتل اور لوہے کے زیورات پہننے لگی ہیں تو ان کو پہن کر نماز پڑھنے سے کچھ خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان کرام اس مسئلے میں کہ :(1) جو شخص داڑھی منڈواتا ہے یا ایک مشت سے کم رکھتا ہے وہ فرض نمازوں ، تراویح یا وتر کی نماز کی امامت کر سکتا ہے یا کہ نہیں؟(2) ایسے شخص کی اذان و اقامت کا کیا حکم ہے ؟(3) یہاں یہ عرض کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ اذان ، اقامت ، یا امامت کے کام سر انجام دینے میں کوئی عذر یا مجبوری نہیں ہے ۔ بلکہ داڑھی منڈوانے والے یا ایک مشت سے کم رکھنے والے یہ کام شوقیہ اور کار ثواب سمجھ کر سر انجام دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنے میں کوئی گناہ کا پہلو ہے ؟(4) اگر گناہ کا پہلو ہے تو ایسے گناہ کے نہ روکنے پر مسجد سے متعلق کون کون لوگ گناہ گار ہو سکتے ہیں.(5) اور کیا ایسا اذان دینے والا بھی گناہ گاروں میں شامل ہو گا ؟
: (1) داڑھی کا منڈوانا یا ایک بالشت سے کم رکھنا گناہ کبیرہ ہے یا نہیں ؟
(2) جو آدمی داڑھی منڈوانے کو گناہ کبیرہ یا حرام نہ سمجھے
اس زمانہ میں مردوں کی کثیر تعداد داڑھی منڈواتی ہے ۔ ایک شخص جس نے شروع سے ہی داڑھی رکھ لی تھی ، جب اس کی شادی کا موقع آیا تو لڑکی والوں نے اس سے مطالبہ کیا کہ آپ داڑھی منڈوا دیں ، تو پھر ہم آپ کو رشتہ دیں گے ، ورنہ نہیں ۔ تو ایسی صورت میں لڑکا کیا کرے ؟ آیا وہ داڑھی منڈوائے یا نہیں ؟ اگر وہ داڑھی نہیں منڈواتا تو وہ لوگ اس کو رشتہ نہیں دیتے ۔ اگر منڈواتا ہے تو گناہ گار ہوتا ہے ۔ ایسی صورت میں کس سنت کو ترجیح دے ؟ آپ دلائل کی روشنی میں جواب تحریر فرما دیں ۔
کیا غیبت اور گالی گلوچ سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے -؟
مسئله: زید بیمار تھا بیماری کی وجہ سے خودکشی کرلی یعنی دریا میں ڈوب کر مر گیا کئی ایک روز کے بعد زید کی لاش ملی لاش خراب ہو چکی تھی اب دریافت طلب امر یہ ہے زید کی نماز جنازہ پڑھی جائے یا نہیں؟
اور اس کی روح کو ایصال ثواب کیا جائے یا نہیں ؟۔
یا بغیر نماز جنازہ پڑھے ہوئے زید کی لاش کو دفن کر دیا جاوے؟تو ایسا کرنے والا گنہگار ہوگا یا نہیں
علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں میری بیوی میکے چلی گئی ۔ جب میں بیوی کو لینے کے لیے گیا تو میری زوجہ کو سسرال بھجوانے کے لیے ایک پیر نے کچھ شرائط عائد کہیں ، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے : میں خود اس پیر کا احترام کروں اور اسکی بیعت بھی کروں ، نیز میں اپنی زوجہ کو کلی طور پر پیر کی تحویل میں دے دوں
اور مذکورہ شرائط کو تحریری طور پر قبول کروں ۔ اب آپ سے عرض ہے کہ میرے ساس و سسر اور اس نام نہاد پیر کے لیے کیا حکم ہے ؟ اور پتہ چلا ہے کہ میری زوجہ بھی یہی چاہتی ہے اور کہتی ہے کہ میں والدین کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی ، مجبور ہوں ۔ تو ایسی بیوی کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے ؟ کیا نکاح ہونے کے بعد اس کو خاوند کا جائز حکم ماننا چاہیے ؟ یا اپنے والدین اور پیر کا حکم مانا چاہیے ؟
سوال:ایک پیش امام نے ہارمونیم کے ساتھ ڈھول خود اپنے ہاتھ سے بجایا اور وہ بھی مدرسے کے اندر جو مسجد سے بالکل متصل ہے یعنی سامنے دو گز کے فاصلے میں۔ایسے پیش امام کے پیچھے بغیر توبہ کئے نماز درست ہوگی یا نہیں؟ اور جو نمازیں پڑھی گئی ہیں انکا کیا حکم ہے؟پڑھنا درست ہے یا نہیں۔ ڈھول بجانے کے بعد توبہ سے پہلے جو نمازیں اس کے پیچھے پڑھی گئیں ان کا کیا حکم ہے؟
سوال:- کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے میں کہ مسجد میں نماز مغرب کے بعد درود شریف پڑھا جا رہا تھا کہ زید نے نمازیوں کے سامنے کہا کہ یہ لعنت کب ختم ہوگی ، اس پر ہمیں بڑی عار ہوئی اور زید سے سخت کلامی میں تصادم ہو گیا ۔ شریعت کی رو سے جواب عنایت ہو کہ زید مسلمان رہا یا نہیں ؟