رسالہ انوارالانتباہ فی حل نداء یارسول اﷲ

مسئلہ ۱۶۴ : کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید موحّد مسلمان جو خدا کو خدا اور رسول کو رسول جانتا ہے۔ نماز کے بعد اور دیگر اوقات میں رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو بکلمہ یا ندا کرتا اور الصلّوۃ والسلام علیک یارسول اﷲ یا اسئلک الشفاعۃ یارسول اﷲ کہا کرتا ہے، یہ کہنا جائز ہے یا نہیں ؟ اور جو لوگ اسے اس کلمہ کی وجہ سے کافر و مشرک کہیں ان کا کیا حکم ہے؟ بینوا بالکتاب توجروا یوم الحساب ( کتاب سے بیان فرمائیے روزِ حساب اجر دیئے جاؤ گے۔ت)

Continue reading

رسالہ اسماع الاربعین فی شفاعۃ سیدالمحبوبین

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا شفیع ہونا کس حدیث سے ثابت ہے؟ بینوا توجروا ( بیان فرمائیے اجردیئے جاؤ گے ۔ت)

Continue reading

درود تاج پڑھنا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعض وہابی عالم کہتے ہیں کہ درود تاج پڑھنا حرام ہے اور رسول اﷲصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے حق میں دافع البلاء والوباء والقحط والمرض والالم (مصیبت، وباء قحط سالی، بیماری اور دُکھ کو دُور کرنے والا۔ت) کا استعمال نازیبا بلکہ شرعاً ممنوع اور ایمان جانے کا خوف ہے۔ نعوذ باﷲ من ذٰلک، یہ قول حق ہے یا باطل؟ اگر حق ہو تو منکرین پر شرعاً کیا حکم؟

Continue reading

کیا اللہ پاک حضور جیسے اور پیدا فرما سکتا ہے؟

زید کا یہ عقیدہ ہے کہ اﷲ تعالٰی ذاتِ پاک رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برابر پیدا کرسکتا ہے مگر بموجب اپنے وعدہ کے پیدا نہیں کرے گا۔ زید کا امامِ نماز ہونا محققین علماء کے نزدیک درست ہے یا نہیں؟

Continue reading

لولاک لما خلقت الافلاک

لولاک لما خلقت الافلاک ۔۱؂ کو علمائے دین ہمیشہ سے محفل میلاد شریف میں بیان کرتے آئے اور اب بھی بیان کرتے ہیں اور اکثر علمائے دین نے برسرِ مجلس اس حدیث کو بتلایا کہ یہ حدیث قدسی ہے اور بہت سی اردو میلاد کی کتابوں میں یہی لکھا ہے اور تمام دنیا کے میلاد خواں اسی کو پڑھتے ہیں مگر کسی عالم نے کبھی اس کی نسبت کچھ اعتراض نہ کیا اورمولانا غلام امام شہید کے میلاد شریف شہیدی میں یہی حاشیہ پر لکھا ہے کہ حدیثِ قدسی ہے، اسی طرح بہت سی اردو کی میلاد کی کتابوں میں ہے، اور لغاتِ کشوری میں بھی لکھا ہے کہ قدسی ہے، برعکس اس کے مولانا محمد یعقوب صاحب نے اس حدیث کی بابت بیان کیا ہے کہ یہ حدیث قدسی نہیں ہے اور نہ کسی حدیث میں ہے، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم نے اکثر بزرگان دین سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ بے شک یہ کوئی حدیث نہیں ہے بلکہ اس کے معنی صحیح ہیں۔ اس حدیث کی نسبت جو کچھ حکم خدا و رسول کا ہو بیان فرمائیں۔

Continue reading

افضل المرسلین ہونے سے انکار۔۔۔۔۔

یہاں وہابیہ نے ایک تازہ شگوفہ اظہار کیا کہ نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے افضل المرسلین ہونے سے انکار کیا۔ ہر چند کہا گیا کہ مسئلہ واضح ہے ، مسلمانوں کا ہر بچہ جانتاہے ، مگر کہتے ہیں کہ قرآن وحدیث سے دلیل لاؤ۔ یہاں کوشش کی ، قرآن وحدیث میں دلیل نہ پائی ، لہذا مسئلہ حاضر خدمتِ والا ہے، امید ہے کہ بہ ثبوت آیات واحادیث مسلمانوں کو ممنون فرمائیں گے،

Continue reading

حضور صلی الله علیه وسلم کی نماز جنازہ کا بیان

آج کل اکثر لوگوں میں اور خاص طور پر نوجوان طبقہ میں یہ بات کثرت سے زیر بحث آتی ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ ہوئی ہے یا نہیں ؟ اگر ہوتی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کن صحابی نے پڑھائی اور کسی مقام مبارک پر ؟ اس کا جواب آپ ہمیں شریعت کی روشنی میں مرحمت فرمائیں۔ تاکہ ہماری اور دیگر عوام الناس کی ذھنی خلش دور ہو۔ ہم آپ کے نہایت مشکور ہوں گے ۔

Continue reading

درود تاج کے منکر کا کیا حکم ہے

عرض یہ ہے کہ زید نے بکر سے کہا کہ آپ جو درود پڑھتے ہیں وہ مجھے سنائیں ۔ بکر نے درود تاج کو شروع کیا جب پڑھتے پڑھتے ” ” صاحب التاج والمعراج میں پہنچے تو زید نے کہا کہ میں ان الفاظ کو کینسل اور ریجیکٹ کرتا ہوں ۔ لہٰذا آپ سے معلوم کرنا ہے کہ ایسے شخص کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟

Continue reading