کیا کرسچنز کو ھیپی کرسمس کی جگہ ھیپی ہولیڈیز کہا جا سکتا ہے
کیا کرسچنز کو ہیپی کرسمس کی جگہ ہیپی ہولیڈیز (Happy Holidays) کہنا جائز ہے؟
کیونکہ بعض اوقات ایسا کہنا مجبوری بن جاتا ہے۔؟
کیا کرسچنز کو ہیپی کرسمس کی جگہ ہیپی ہولیڈیز (Happy Holidays) کہنا جائز ہے؟
کیونکہ بعض اوقات ایسا کہنا مجبوری بن جاتا ہے۔؟
مجھے ایسے وسوسے آتے ہیں کہ اگر میں ان پر یقین کرلوں تو میں اسلام کے دائرہ سے خارج ہو جاؤں گا یعنی کفریہ وسوسے۔ میں ان کو نہایت برا سمجھتا ہوں اسی وجہ سے اپنی زبان پر بھی نہیں لانا چاہتا۔ کیا میں ان وسوسوں کی وجہ سے اسلام سے خارج ہو کر کافر ہوں جاؤں گا ۔ اگر نہیں تو میں ان وسوسوں سے جان چھڑانا چاہتا ہوں تو میں کیا پڑھوں جس سے مجھ سے یہ وسوسے دور ہو جائیں گے۔ پلیز میری رہنمائی فرمائیں۔
خصی اور دیگر حلال چوپایوں کی اوجھڑی پچونی کو زید طبعی بتاتا ہے آیا شرعی حکم کیا ہے؟
آج کل عور تیں تانبہ، پیتل اور لوہے کے زیورات پہننے لگی ہیں تو ان کو پہن کر نماز پڑھنے سے کچھ خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟
اس زمانہ میں مردوں کی کثیر تعداد داڑھی منڈواتی ہے ۔ ایک شخص جس نے شروع سے ہی داڑھی رکھ لی تھی ، جب اس کی شادی کا موقع آیا تو لڑکی والوں نے اس سے مطالبہ کیا کہ آپ داڑھی منڈوا دیں ، تو پھر ہم آپ کو رشتہ دیں گے ، ورنہ نہیں ۔ تو ایسی صورت میں لڑکا کیا کرے ؟ آیا وہ داڑھی منڈوائے یا نہیں ؟ اگر وہ داڑھی نہیں منڈواتا تو وہ لوگ اس کو رشتہ نہیں دیتے ۔ اگر منڈواتا ہے تو گناہ گار ہوتا ہے ۔ ایسی صورت میں کس سنت کو ترجیح دے ؟ آپ دلائل کی روشنی میں جواب تحریر فرما دیں ۔
یہاں کچھ نام نہاد مولانا ایسے ہیں جو اپنے وطن سے بظاہر دین کا کام کرنے آئے ہیں لیکن حقیقت میں وہ صرف پیسہ کمانے آئے ہیں۔جائز و ناجائز اور حلال و حرام کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔بد مذہب ہو یا مرتد کوئی بھی انھیں نکاح پڑھانے کے لیے بلائے تو وہ بلا کھٹک نکاح پڑھا دیتے ہیں۔کسی محلہ میں اگر بدمذہب یا مرتد ہونے کے سبب نکاح پڑھانے سے کوئی امام انکار کر دیتا ہے ۔
تو یہ لوگ جا کر نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ اگر کوئی ان کے اس فعل پر اعتراض کرتا ہے تو جواب دیتے ھیں کہ اس کا بد مذہب ہونا ہم کو معلوم نہ تھا۔حالانکہ جب دوسرے محلہ کے لوگ نکاح پڑھوانے کے لیے بلانے اتے ہیں تو انہیں اس محلے کے امام اور مولانا سے پوچھنا چاہیے کہ اپ نے نکاح کیوں نہیں پڑھایا؟
لیکن وہ کچھ نہیں پوچھتے۔بد مذہب ہو یا مرتد وہ سب کے ساتھ سنی لڑکی کا نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ ان کا نظریہ ہے کہ پیسہ ملے چاہے جیسا ملے تو ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟