شادی کے لیے داڑھی منڈوانا کیسا۔
اس زمانہ میں مردوں کی کثیر تعداد داڑھی منڈواتی ہے ۔ ایک شخص جس نے شروع سے ہی داڑھی رکھ لی تھی ، جب اس کی شادی کا موقع آیا تو لڑکی والوں نے اس سے مطالبہ کیا کہ آپ داڑھی منڈوا دیں ، تو پھر ہم آپ کو رشتہ دیں گے ، ورنہ نہیں ۔ تو ایسی صورت میں لڑکا کیا کرے ؟ آیا وہ داڑھی منڈوائے یا نہیں ؟ اگر وہ داڑھی نہیں منڈواتا تو وہ لوگ اس کو رشتہ نہیں دیتے ۔ اگر منڈواتا ہے تو گناہ گار ہوتا ہے ۔ ایسی صورت میں کس سنت کو ترجیح دے ؟ آپ دلائل کی روشنی میں جواب تحریر فرما دیں ۔