فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں اگر سورت بھول جائے؟
منفرد نے نماز ظہر فرض پڑھی تین رکعتوں کو پڑھی چوتھی رکعت میں سورت نہیں ملائی رکوع و سجود کر کےنماز پوری کرلی تو اس کی نماز ادا ہوئی کہ نہیں؟
منفرد نے نماز ظہر فرض پڑھی تین رکعتوں کو پڑھی چوتھی رکعت میں سورت نہیں ملائی رکوع و سجود کر کےنماز پوری کرلی تو اس کی نماز ادا ہوئی کہ نہیں؟
زید نے مغرب کی نماز پڑھاتے ہوئے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد
وقال الذین کفروا ۔۔
پارہ 13 وما ابرئ سورت ابراھیم ۔سورہ نمبر 14۔آیت نمبر 13۔
پڑھے اور اس کے بعد کے کلمات بھول گیا فورا ہی اس نے۔
دوسری آیت۔ وقال اركبوا فيها بسم الله مجربها و مرسها ان ربی لغفور رحیم ۔۔
پارہ 12۔وما من دابة .سورہ ھود۔سورہ نمبر 11 آیت نمبر 41۔
اور چند آیات کریمہ پڑھ کر رکوع میں چلاگیا بعد نماز بکر نے کہا کہ نماز واجب الاعادہ ہے کیونکہ جس آیت کو پہلے شروع کیا تھا اسکا پڑھنا واجب ہے اور یہاں ترک واجب پایا گیا لہذا نماز پھر سے دہرائی گئی ۔
دریافت طلب یہ امر یہ ہے کہ بکر کا یہ قول ازروئے شرع کیسا ہے؟
مقتدی امام کے تابع ہے کہ امام مقتدی کے تابع حنفی امام کو شافعی مقتدی کے واسطے سورہ فاتحہ پڑھنے کے لیے ٹھہر نا چاہئے یا نہیں زید کہتا ہے ٹھہر نا چاہئے۔
چار رکعت فرض کی نماز امام نے شروع کر دی اور دو رکعتیں ہو چکی کوئی تیسری رکعت میں شامل ہوا۔
دو رکعتیں تو امام کے ساتھ پوری کیں مگر جب بقیہ رکعات پڑھنے کھڑا ہو تو اس میں سورہ فاتحہ کے ساتھا سورت ملائے گا یانہیں؟
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید جو دارالعلوم دیوبند کا فارغ ہے اور قاری بھی ہے وہ امامت بھی کرتا ہے نماز میں ولا الضالین کے ضاد کو قصدا ظاء پڑھتا ہے اور اسی کو صحیح مانتا ہے بکر کا کہنا ہے کہ یہ غلط ہے اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ ان دونوں میں سے کس کی بات مانی جائے نیز ضاد کی ادائیگی کس طرح کیجائے اور ضاد کو ظاء پڑھنے والے کے لئے کیا حکم ہے جواب مع حوالہ تحریر فرمائیں تاکہ زید کو دندان شکن جواب دیا جا سکے ۔
مسئله:جمعہ کے روز خطبہ سے پہلے جو اذان دی جاتی ہے وہ مسجد کے اندر دینا چاہئے یا مسجد کے باہر؟ زید کہتا ہے کہ در مختار اور فتاوی عالمگیری وغیرہ میں ہے کہ جمعہ کی اذان ثانی خطیب کے سامنے دیجائے خطیب کےسامنے یا رو برو کا کیا مطلب نکلتا ہے؟فتاوی رضویہ اور بہار شریعت وغیرہ دکھانے کے بعدزیدکہتا ہےکہ نئی کتاب اور نئے مسائل کی ضرورت نہیں۔ رکن دین در مختار فتاوی عالمگیری یہ سب بہت پرانی کتابیں ہیں۔اس میں خطیب کے سامنے اور خطیب کے روبرو اذان ثانی دینے کو لکھا ہے اس لئے یہ اذان مسجد کے اندر ہی دینی چاہئے کیونکہ یہ بہت پرانا رواج ہے۔ اس سے قبل چھ 6ماہ تک جمعہ کی اذان ثانی باہر دی جاتی رہی جوکہ زیداب اپنی ہٹ دھرمی سے جمعہ کی اذان ثانی مسجد کے اندر دلوا رہا ہے۔ زید خود فاسق معلن ہے اس کے لئے کیا حکم ہے؟اور زید کا یہ کہنا کہ فتاوی رضویہ اور بہار شریعت وغیرہ یہ سب نئی کتابیں ہیں اور نئے مسائل ہیں ان کی ضرورت نہیں، تو زید کے اس قول سے عند الشرع کیا جرم عائد ہوتا ہے۔حدیث مبارکہ کی روشنی میں اس کا مدلل جواب تحریر فرمائیں ۔
مسئله : – وضو کرنے کے بعد یا سنتیں پڑھنے کے بعد کبھی جمعہ کی نماز ختم ہونے کے بعد کبھی عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد منہ میں پاخانہ کی بو محسوس ہو اس وقت کیا کرنا چاہیے گاؤں میں جتنے کنویں ہیں ان میں تقریباً اسی طرح کا پانی ہوتا ہے کبھی حوضوں سے وضو کرنے کے بعد بو معلوم ہوتی ہے۔ اور شہروں میں سرکاری نلوں کا پانی کبھی نمکین ہوتا ہےجو پانی آج نمکین معلوم ہوتا ہے پہلے ایسا نہیں تھا بارہا کئی مہینہ پیا گیا مگر کبھی نمکین نہیں معلوم ہوا ؟
سوال :- زید نے نماز جنازہ پڑھنے کے لئے وضو کیا اور اس کی نیت صرف نماز جنازہ پڑھنےکی تھی لیکن نماز جنازہ پڑھنےکے بعد اس وضو سے نماز ظہر ادا کرلی تو اس کی نمازظہر ادا ہوئی کہ نہیں؟ یا اسے نماز ظہر ادا کرنے کے لئے دوسرا وضو کرناچاہئے تھا ؟
حالت نماز میں قرآن کریم پڑھتے ہوئے اگر ایسی غلطی ہو گئی کہ جس سے معنی فاسد ہو گئے مگر پھر خود بخود فورا درست کر لیا یا لقمہ دینے سے اصلاح کر لی تو نماز باطل ہوئی یا صحیح ہوگئی ؟
اذان ثانی روبروۓخطیب داخل مسجد منبر کے قریب ہونا کیسا ہے۔
مسئلہ: اذان مذکور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ پاک میں داخل مسجد ہوا کرتی تھی یا خارج مسجد؟
مسئلہ: جس حدیث سے اذان مذکور{اذان خطبہ }خارج مسجد ہونا ثابت ہے وہ حدیث منسوخ ہے کہ نہیں؟