کسی حنفی المسلک کا ” تثویب ” سے انکار

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ ایک مسجد جو اہلسنت و جماعت کی ہے ۔ اس میں ایک شخص جو کہ فقہ حنفی سے تعلق رکھتا ہے وہ کہتا ہے کہ اذان سے پہلے اور اذان واقامت کے درمیان صلوٰۃ و سلام ” ) بطور تثویب ) پڑھنا منع ہے۔ آپ سے مؤدبانہ نے عرض ہے کہ اس مسئلہ پر قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عطا فرمائیں

Continue reading

ایک جماعت کے بعد دوسری جماعت کروانا کیسا؟

مسئله:(1) مسجد محلہ جس کا امام و موذن مقرر ہے بطریق مسنون جماعت ہو چکی ہے اب دوسری جماعت قائم کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بحوالہ کتب فقہ تحریر فرمائیں۔(2) یہاں پر دستور ہے کہ نماز پڑھانے کے بعد امام اپنی جگہ ہی پر نماز پڑھتا ہے اور سنت و نوافل پڑھنے کے بعد دعائے ثانی با آواز بلند کرتا ہے بعدہ فاتحہ پڑھتا ہے اور ایسا ہر نماز پنجگانہ کے بعد کیا جاتا ہے۔ بعض لوگ ایسا کرنے کو ناجائز و بدعت کہتے ہیں۔لہذا دریافت طلب یہ امر ہے کہ امام کا اپنی ہی جگہ پر رہ کر نماز پڑھنا اور بعد نماز فاتحہ پڑھنا اور اس کا دستور بنا لینا جائز ہے یا نہیں؟ بحوالہ قرآن وحدیث جواب تحریر فرمائیں۔

Continue reading

کیا دیوبندی امام کے پیچھے نماز ہو جائے گی

ہمارے محلہ میں مسجد کے امام ودیگر لوگ دیوبندی خیال کے ہیں کیا ان کے پیچھے نماز ہو جائے گی کیا میرے لئے یہ درست ہے کہ میں نماز جماعت سے نہ پڑھوں بلکہ علیحدہ پڑھ لیا کروں؟ بینوا توجروا

Continue reading

کس مسجد میں نماز پڑھی جائے قدیم یا نئی؟

۔ زید نے اپنی خوشی سے اپنے نئے مکان میں اذان دے کر کچھ عوام کولیکر نماز پنجگانہ شروع کیااورجمعہ بھی پڑھ لیا خود اذان دیگر اس کی ابتدا کی جوکہ آج تک جاری ہےاورباقاعدہ پیش امام بھی باہر سے لاکر رکھ دیا ہے مسجد قدیم جو کہ آبادی کے وقت سے قائم ہے اور پچاس گز کے فاصلےپرہےآیانئی مسجد جس میں لوگ نمازپڑھتے ہیں مسجد کےحکم میں ہوگا یانہیں؟

2۔زیداورپیش امام نے مل کر مصلیوں میں تفرقہ ڈال دیا ہے اور پرانی مسجدکوبرباد کرنے کی کوشش میں لگا ہےاورجاہل عوام کو بہکا کرمسجد قدیم سے الگ کر دیا ہے ایسےپیش امام کےپیچھےنمازجائز ہے یانہیں؟اور ذیدپراورجن لوگوں نےساتھ دیا ہوشرع کاکیاحکم ہے؟

3:پیش امام مسجد کچھ دن بریلوی مدرسہ میں چپراسی رہا پھر وہاں سے الگ ہونے کے بعد دیو بندی مدرسہ کاسفیررہااور مدرس بھی پھردیوبندی بستی میں پیش امام رہاپھرچندہ کی غرض سے بریلوی بن کر آیا اور عوام میں نفاق ڈال کر الگ مسجدبناکرنمازپڑھاناشروع کر دیااورمسجدقدیم کوبربادکرنے میں لگاہواہےاس کےپیچھےنماز جائز ہےیا نہیں۔اس پر شرع کا کیا حکم ہے؟

Continue reading

کھڑے ہو کر تکبیر سننا کیسا ہے

:کھڑے ہو کر تکبیر سننا کیسا ہے۔خطبہ کی اذان مسجد کے باہر ہونا چاہئے یا اندر احوال کے ساتھ تحریر فرمائیں۔اپنی مسجد کے امام کو ہم نے محققانہ فیصلہ دکھا کر ان مسائل سے آگاہ کیا مگر وہ ہٹ دھرمی کرتےہیں اور کہتے ہیں کہ غلط ہے۔تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ بینوا توجروا

Continue reading