عورت کا تانبے پیتل یا لوہے کے زیورات پہن کر نماز پڑھنا کیسا۔
آج کل عور تیں تانبہ، پیتل اور لوہے کے زیورات پہننے لگی ہیں تو ان کو پہن کر نماز پڑھنے سے کچھ خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟
آج کل عور تیں تانبہ، پیتل اور لوہے کے زیورات پہننے لگی ہیں تو ان کو پہن کر نماز پڑھنے سے کچھ خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟
نماز جمعہ اور نماز جنازہ کی نیت کے الفاظ کیا ہیں؟
نماز جمعہ اور نماز جنازہ کی نیت کے الفاظ کیا ہیں؟
زید ہمارے یہاں مسجد میں امام ہےاور بچوں کو تعلیم بھی دیتا ہے ایک روز گاؤں میں ایک آدمی کی موت واقع ہوئی اسے غسل وغیرہ کرانے میں عصر کا وقت ہوگیا۔ کچھ لوگ نماز عصر پڑھ چکے تھے اور کچھ لوگ باقی تھے زید بھی نماز سے فارغ ہو چکا تھا لوگوں نے جنازہ پڑھنے کے لئے کہا تو زید نے کہا چونکہ یہ زوال کا وقت ہے اسلئے جنازہ نہیں پڑھا جائیگا چنانچہ مغرب کے بعد جنازہ پڑھا گیا کیا یہ صحیح ہے کہ عصر و مغرب کے درمیان نماز جنازہ درست نہیں ؟
مسئلہ: امام نے نماز عید پڑھائی دوسری رکعت میں دو تکبیر زائد کہہ کر تیسری تکبیر میں رکوع کو چلا گیا لقمہ مقتدی نے دیا تو فورا امام نے اعادہ کر لیا اور نماز پوری کر لی۔سجدہ سہو کیا کچھ مقتدیوں نے سلام سہو کو آخری سلام سمجھ کر دونوں طرف سلام پھیر دیا اور سجدہ سہو بھی کیا اس صورت میں جن لوگوں نے دونوں طرف سلام پھیر دیا ان کی نماز ہوئی یا نہیں؟
عیدین کی نماز پڑھنے کے لئے کوئی خاص جگہ مقرر نہیں ہے برسات میں گاؤں کے باہر کوئی ایسی جگہ نہیں کہ جہاں نماز پڑھ سکیں ایسی حالت میں اگر کسی کے مکان کی وسیع چھت ہے کہ جس پر نماز پڑھ سکتے ہیں تو اس چھت پر عیدین کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا
جس کے ذمہ قضا روزے ہوں اس امام کے پیچھے نماز عید پڑھنا کیسا ہے روزے خطاءً قضا ہوئے ہوں یا جان بوجھ کر اگر روزے قضا کرنا اس کی عادت ہے تو کیا حکم ہے۔
:عید الفطر کی امامت کے لئے کھڑا ہوا اس نے لوگوں کو نماز عید کی نیت اور ترکیبیں بھی بتائیں لیکن زید نے امامت کے لئے تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ لیا اور ثناءپڑھنے کے بعد قرآت سے پہلے تکبیر کہنے کے بجائے قراءت شروع کر دی یہاں تک کہ سورہ فاتحہ ختم کر لی اور دوسری سورہ کی پہلی ہی آیت شروع کی تھی کہ زید کو لقمہ دیاگیا اور زید نے لقمہ لے کر تینوں تکبیریں کہیں اور الحمد سے پھر سے قراءت شروع کر کے نماز ختم کی نماز کے بعد کچھ لوگوں نے کہا کہ نماز نہیں ہوئی مگر زید نے کہا کہ نماز ہوگئی ایک عظیم جم غفیر نماز ادا کر رہا تھا اگر پہلی رکعت کی تینوں تکبیریں بعد قرآت کہی جاتیں تو نماز میں بیحد انتشار کا خدشہ تھا زید نے فساد سے بچنے کی خاطر جو نماز ادا کی وہ صحیح ہوئی یا نہیں ؟
ہمارے گاؤں میں اھل سنت جماعت کی 2 مساجد ہے اور دونوں اھل سنت جماعت امام بھی مقرر ہیں۔ایک مسجد ہمارے دروازے کے سامنے ہے اور دوسری مسجد ۔گھر سے قریب سو گز کی دوری پر ہے نمازی کی تعداد دونوں میں برابر ہے اور سامنے والی مسجد میں اذان ہو رہی ہو تو کیا ہم دور والی مسجد میں نماز جا کر ادا کر سکتے ھیں یا نہیں۔? گھر کے سامنے والی مسجد کا امام کہتا بھی ہے اگر مجھ میں کسی قسم کی خرابی ہے تو آپ ہی نماز پڑھا سکتے ہیں۔ پھر بھی وہ اس گھر سے قریب والی مسجد میں نماز نہیں پڑھتا ہے۔ اب اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے کیا ہم کہیں بھی نماز پڑھ سکتے ہیں۔
سرکار امام اہل سنت اعلی حضرت کتاب فتاوی رضویہ جلد اول ص 74 پر ایک مسئلہ تحریر فرماتے ہیں کہ مرد نماز میں تھا عورت نے اس کا بوسہ لیا اس سے مرد کو خواہش پیدا ہوئی نماز جاتی رہی ۔
اگرچہ یہ اس کا اپنا فعل نہ تھا۔
اور عورت نماز پڑھتی ہو مرد بوسہ لے اور عورت کو خواہش پیدا ہو تو بھی عورت کی نماز نہ جائے گی۔
عرض یہ ہے کہ مذکورہ بالا مسئلہ صحیح ہے یا نہیں ؟
ایک دیوبندی مولوی کہتا ہے کہ اعلی حضرت نے غلط لکھا ہے اور حوالہ دیتا ہے کہ فقہاء کرام کا متفق فیصلہ ہے کہ نماز باطل ہو جائے گی ۔ لہذ سر کار والا بالتفصیل فتاوی رضویہ کےمسئلہ کوبیان فرمائیں۔
زید نے فجر کی دوسری رکعت میں سورہ فتح پ 26 رکوع 11 میں محمد رسول اللہ سے پڑھنا شروع کیا اور فی الانجیل پر رکعت پوری کر دی تو نماز ہوئی یا نہیں؟