امام وتر میں اگر دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے؟

امام تکبیر کہہ کر رکوع میں چلا گیا اور دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا پھر مقتدی کے لقمہ دینے پر رکوع سے واپس ہوا دعائے قنوت پڑھی پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟

Continue reading

قعدہ اخیر میں امام بیٹھنے کی بجائے کھڑا ہو جاٰۓ؟

قعدہ اخیرہ میں امام بجائے بیٹھنے کے کھڑا ہو جائے یا کھڑا ہونے کے قریب ہو جائے۔ اور امام لقمہ پر بیٹھ جائے یا بغیر لقمہ کہ اپنے خیال۔یاد سے بیٹھ جائے تو سجدہ سہو کرنا ضروری ہے یا نہیں؟اگر سجدہ سہو کرنا ضروری ہے تو کیوں؟

Continue reading

امام کا تنخواہ لینا کیسا​ ہےنماز پڑھانے کی تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں ؟​

(1) نماز پڑھانے کی تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں ؟
۔(2) جس نے اپنی بیوی ہندہ کا مہر ادا نہیں کیا اور نہ بخشوایا مگر اس سے مجامعت کرتا ہے تو اس کے پچھے نمازپڑھنی جائز ہے یا نہیں؟بعض لوگ ہمارے یہاں ایسے شخص کے پیچھے نماز ناجائز بتاتے ہیں ۔

Continue reading

صف کے بیچ میں اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو جماعت کیسے قائم کریں

(1) اگر جماعت کا وقت ہونے پر بکر اقامت کہدے اور ایک شخص درمیان صف سنت پڑھ رہا ہے تو اس کے بعد والے لوگ اس کے اختتام نماز کا انتظار کریں گے یا اس کے پڑھتے ہوئے نماز کی نیت باندھ لیں گے اور اپنی نماز پوری کر کے وہ شخص بھی اپنی جگہ درمیان میں ہاتھ باندھ کر شامل ہو جائیگا۔اگر ایسا ہو تو قطع صف ہوگا یا نہیں؟
۔(2) پہلی صف بالغوں سے پر ہے دوسری صف میں نابالغ بچے کھڑے ہیں۔اب بعد میں آنے والے بالغ حضرات صف میں کہاں کھڑے ہوں جب کہ لڑکوں کی صف پوری نہیں ہے بلکہ دائیں بائیں جگہ خالی ہے۔

Continue reading

غیر مقلدین کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا

:۔ہمارے محلہ میں محمدی مسجد کے امام اور مقتدی سنی حنفی ہیں جس میں کچھ غیر مقلد آکر جماعت میں شریک ہوتے ہیں اور بلند آواز سے آمین کہتے اور رفع یدین کرتے ہیں تو اس سے حنفیوں کی نماز میں خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟ان کو حنفیوں کی مسجد میں آنے سے روکنا کیسا ہے؟ اور جو لوگ کہ ہماری جماعت میں ان کے شریک ہونے پر راضی ہیں ان کے لئے کیا حکم ہے؟

Continue reading

ایک مسجد میں ایک سے زیادہ جماعت کرنا

سوال:جامع مسجد اورنگ آباد میں نظام الاوقات کی پابندی کے ساتھ نماز پنجگانہ باجماعت ایک حافظ عالم کی امامت و اقتداء میں مدتوں سے ہوتی چلی آئی ہے اندریں صورت اگر مختلف مصلین کا بعد اختتام جماعت اسی جامع مسجد میں کسی دوسرے امام کی امامت و اقتداء میں جماعت ثانیہ کا اس بنیاد پر قائم کرنا کہ جامع مسجد بازار اور گزرگاہ عام پر واقع ہے تو کیا عند الاحناف از روئے فقہ جماعت ثانیہ کا قائم کرنا بلا کراہت جائز ہے یا ناجائز۔

Continue reading

امام اگر حلال و حرام کی تمیز نہ کرے تو اسکے پیچھے نماز ہوجائے گی

یہاں کچھ نام نہاد مولانا ایسے ہیں جو اپنے وطن سے بظاہر دین کا کام کرنے آئے ہیں لیکن حقیقت میں وہ صرف پیسہ کمانے آئے ہیں۔جائز و ناجائز اور حلال و حرام کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔بد مذہب ہو یا مرتد کوئی بھی انھیں نکاح پڑھانے کے لیے بلائے تو وہ بلا کھٹک نکاح پڑھا دیتے ہیں۔کسی محلہ میں اگر بدمذہب یا مرتد ہونے کے سبب نکاح پڑھانے سے کوئی امام انکار کر دیتا ہے ۔
تو یہ لوگ جا کر نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ اگر کوئی ان کے اس فعل پر اعتراض کرتا ہے تو جواب دیتے ھیں کہ اس کا بد مذہب ہونا ہم کو معلوم نہ تھا۔حالانکہ جب دوسرے محلہ کے لوگ نکاح پڑھوانے کے لیے بلانے اتے ہیں تو انہیں اس محلے کے امام اور مولانا سے پوچھنا چاہیے کہ اپ نے نکاح کیوں نہیں پڑھایا؟
لیکن وہ کچھ نہیں پوچھتے۔بد مذہب ہو یا مرتد وہ سب کے ساتھ سنی لڑکی کا نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ ان کا نظریہ ہے کہ پیسہ ملے چاہے جیسا ملے تو ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

Continue reading