مسافر امام کے پیچھے مقیم کی نماز کے مسائل
(1) زید مسافر ہے بکر مقیم نے زید کی اقتدا کیا زید پر سجدہ سہو لازم ہوا زید نے سجدہ سہو کیا بکر نے سجدہ سہو نہیں کیا بکر کی اقتدا صحیح رہی یا غلط؟
( ب) زید مسافر عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا کہ بکر آخری رکعت میں شامل ہوا بکر اپنی تین رکعتیں کس طرح ادا کرے تینوں رکعتوں میں کیا کیا پڑھے؟
(ج) زید مسافر کی اقتدا بکر نے کیا بکر آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھے یا نہیں؟کس طرح آخری دو رکعتیں ادا کرے ؟
(د) مچھلی کب سے حلال ہوئی کس طرح حلال ہوئی مفصل تحریر فرمائیں کتب معتبرہ سے مدل جواب مرحمت فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں