نیک بننے اور بنانے والے اعمال, عملیات

بری عادات سے چھٹکارا کے لئے

بری عادات سے چھٹکارا کے لئے

جو کوئی بری عادات مثلاً شراب ، خوری ، زنا اور چوری وغیرہ میں مبتلا ہو اور چاہتا ہو کہ اس کی بری عادات اس سے چھوٹ جائیں اس کے دل میں برائی کے خلاف زبردست نفرت پیدا ہو جائے اور وہ برائی کو چھوڑنے کا ارادہ کرے تو اس کے ارادے کو تقویت حاصل ہو تو اُسے چاہئے کہ وہ ہر نماز پابندی سے اور با جماعت ادا کرے ۔ ہر نماز کے بعد توجہ وبیکسوئی کے ساتھ اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرے۔ ان شاء اللہ تعالی بری عادات سے محفوظ رہے گا۔ اس کا ایمان مضبوط فرمادے گا۔ برائی کے خلاف جہاد کرنے میں اُسے ہمت و طاقت عطا فرمائے گا۔