نیک بننے اور بنانے والے اعمال, عملیات

بری عادات سے چھٹکارا کے لئے

بری عادات سے چھٹکارا کے لئے

جو کوئی کسی بڑی سوسائٹی میں پڑ گیا ہو کسی طرح اس کا بری عادات سے چھٹکارانہ ہوتا ہو جبکہ وہ چاہتا ہو کہ اس کی طبیعت برائیوں سے کی طرف مائل نہ ہو۔ اللہ تعالٰی اسے نیکی کی توفیق عطا فرمادے تو اُسےچاہئے کہ وہ با وضو حالت میں مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد اسی جگہ پر بیٹھےاول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے درمیان میں سورہ فاتحہ اپنی حاجت کے خیال کے ساتھ چالیس مرتبہ پڑھے اور جب سورہ فاتحہ کی تلاوت سے فارغ ہو تو پھر یہ دعا پڑھے

الهي علمك كافي عن السوال اکفني بحق لفاتحة سوالاً وكرمك كافٍ عَنِ المقال اكر مني بحق الفاتحة ويحصلی ما في ضمیری 

ترجمہ : اے اللہ تیرا علم سوال سے کافی ہے مجھے سورۃ فاتحہ کے واسطے سے سوال کرنے سے کفایت کر اور تیرا کرم میرے مقال سے کافی ہے۔ اس لئے سورہ فاتحہ کے واسطے سے مقال سے کفایت کر اور جوکچھ میرے دل میں ہے وہ مجھے عطا کر۔انشاء اللہ تعالی چالیس یوم کے اندر اندر برائیوں کے خلاف زبر دست نفرت پیدا ہوگی۔ اللہ تعالٰی اپنا خاص فضل و کریم نازل فرمائے گا اور نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔