Blog

بُرے خصائل سے بچنے کا عمل

جو شخص برے خصائل سے محفوظ رہنا چاہتا ہو اور چاہتا ہو کہ شیطانی وساوس اس پر حاوی نہ ہو پائیں تو وہ اسم پاک یا شہید کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا شھید 777 مرتبه روزانه 40 دن تک پڑھے۔ بعد میں روزانہ 11 مرتبہ اس کا ورد رکھے تو برے خصائل سے محفوظ رہے گا ۔ اگر کوئی بری خصلت ہوگی تو دور ہو جائے گی۔ شیطانی وساوس ختم ہو جائیں گے۔ 

شیطانی وساوس نہ چھوڑیں 

 اگر شیطانی وساوس نہ چھوڑتے ہوں تو دو نفل شکرانے کے ادا کرے ایک تسبیح یا شہید کی پڑھے اور اس کے بعد دعا کرے کہ اے اللہ ! میں تیرا سچے دل شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے مجھے اپنا بندہ بنا لیا۔ اب اس اپنے بندے کو اپنی پناہ دے کر شیطان کے وساوس سے محفوظ کر دے۔ نقطہ اس میں یہ ہے کہ جب شیطان بارگاہ الہی سے نکالا گیا تو اس نے اللہ تعالیٰ سے کہا کہ میں تیرے بندوں کو کو بھٹکاؤں گا اور اللہ نے کہا میرے بندے نہیں بھٹکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو شخص اللہ کا بندہ بن گیا ہے شیطان صرف اس کی طرف ہی آتا ہے۔ عام آدمی کے لیے تو اس کا نفس ہی عذاب بنا رہتا ہے اور جب وساوس دل میں آئے تو شکر تو فورا کرنا چاہئے کہ شیطان ویسے ہی وساوس نہیں ڈال رہا بلکہ وہاں عرش عظیم پر اللہ تعالیٰ نے اپنے مقربین ملائکہ کو بتایا ہے کہ فلاں بن فلاں میرا بندہ ہے جب کوئی شخص یہ دونوافل ادا کرتا ہے اور ایک تسلسل سے 7 دن تک یہ عمل کرتا ہے تو شیطانی وساوس اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور نہ ہی شیطان کی یہ جرات ہوگی کہ وہ انسان میں وساوس ڈال سکے کہ ایسا انسان اللہ تعالیٰ جل شانہ کی پناہ میں چلا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Telegram
Pinterest
Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest