یا حافظُ کا عمل
اگر کوئی بدکردار مرد کسی عورت یا لڑکی کو تنگ کر رہا ہو بدنامی اور رسوائی کا شدید خطرہ ہو تو اس سے پیچھا چھڑانے کے لیے اس اسم پاک کو 11 دن سورج ڈھلنے کے وقت قبلہ رخ کھڑے ہو کر 888 مرتبہ روزانہ پڑھا جائے تو مقصد میں کامیابی ہو گی اور برے آدمی سے خلاصی ہوگی۔
اگر کوئی شخص ملازمت پیشہ لوگوں کو ان کی ملازمت میں تنگ کرتا ہو یا محلے میں لوگوں کو پریشان کرتا ہو تو ایسے شریر انسان سے بچنے کے لیے 7 دن تک روزانہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا حافظُ 700 مرتبہ پڑھا جائے ۔ اس کے بعد اس آدمی سے خلاصی کی دعا مانگی جائے اور 7 دن کے اندر اندر اس شریر انسان کو اپنا ایک معاملہ در پیش ہو جائے اور دولوگوں کو تنگ کرنا چھوڑ دے۔