اعمال بسم اللہ

بسم اللہ شریف کو عمل میں لانے کے طریقے

بسم اللہ شریف کو عمل میں لانے کے کئی طریقے ہیں یہاں پر صرف تین طریقے بیان کئے جارہے ہیں۔ جو شخص نیچے دیئے گئے طریقوں میں جن سے کسی طریقہ کے مطابق بسم اللہ شریف کی ریاضت کرے گا وہ صاحب زکوۃ ہو جائے گا۔ صاحب زکوۃ ہونے کے بعد یہ شخص بسم اللہ کے وہ تمام اعمال کر سکے گا جو آئندہ ابواب میں دیئے گئے ہیں۔ ان اعمال کا پورا پورا اثر ہوگا ۔ ان شاء اللہ یہ شخص ان اعمال میں ناکام نہیں رہے گا۔ یہاں پر بسم اللہ کو عمل میں لانے سے یہ مراد نہیں ہے کہ معاذ اللہ بسم اللہ شریف میں اثر نہیں ہے اور نیچے دیئے کے طریقوں کے مطابق ریاضت کر کے اس میں اثر پیدا ہو جائے گا۔ بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ ہماری زبان میں اثر نہیں ہے اور مندرجہ ذیل طریقوں کے مطابق ریاضت کر کے ہماری زبان اس قابل ہو جائے گی کہ جب ہم بسم اللہ شریف پڑھیں گے تو بسم اللہ شریف کے پڑھنے سے نور پیدا ہو گا ۔ یہ نور موکلات کی غذا ہوتی ہے، جب تک عامل اپنا عمل پڑھتا رہتا ہے موکلات اپنی غذا یعنی نور حاصل کرتے رہتے ہیں اور اللہ عز و جل کے حکم سے عامل کی حاجت روائی کرتے ہیں۔

کوئی بھی عمل شروع کرنے سے پہلے نیت کرنا ضروری ہوتا ہے۔ عمل کی نیت اس طرح کریں ۔ یا اللہ عز وجل تو نے بسم اللہ میں جو فوائد و برکات رکھیں ہیں۔ ان کو حاصل کرنے کیلئے اور تیری رضا کے لئے ، بسم اللہ شریف کی زکوہ 40 دن میں ادا کرنے کی نیت کرتا ہوں۔

کوئی بھی عمل شروع کرنے سے پہلے نیت کرنا ضروری ہوتا ہے۔ عمل کی نیت اس طرح کریں ۔ یا اللہ عز وجل تو نے بسم اللہ میں جو فوائد و برکات رکھیں ہیں۔ ان کو حاصل کرنے کیلئے اور تیری رضا کے لئے ، بسم اللہ شریف کی زکوہ 40 دن میں ادا کرنے کی نیت کرتا ہوں۔

 قبلہ رخ بیٹھ کر سب سے پہلے درودِ پاک الصلوہ والسلام عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللہ پڑھیں، پھر بارہ مرتبہ عزیمت پڑھیں، پھر بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کو تین ہزار ایک سو پچیس (3125) مرتبہ پڑھیں۔ جب مطلوبہ تعداد پوری ہو جائے تو پھر 7 مرتبہ عزیمت اور آخر پر گیارہ مرتبہ او پر دیا گیا درود و سلام پڑھ کر عمل پورا کریں ۔ یہ ایک دن کا عمل ہوا۔ اس طرح چالیس (40) دن تک پڑھیں۔ اگر ایک نشست میں یہ عمل پڑھنا مشکل معلوم ہو تو مطلوبہ تعداد کو دو حصوں میں تقسیم کر لیں مثلاً اگر آپ مطلوبہ تعداد کو بعد نماز عشاء اور فجر دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں تو بعد نماز عشاء 11 مرتبہ درود و سلام، 12 مرتبه عزیمت 2000 مرتبہ بسم اللہ اور بعد نماز فجر 7 مرتبہ عزیمت اور 1125 مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھیں ۔ اپنی مصروفیت کو مد نظر رکھ کر جس طرح آپ کو آسانی ہو، اس کے مطابق وقت مقرر کر لیں ۔ عزیمت مندرجہ ذیل رخ بیٹھ کر سب سے پہلے گیارہ مرتبہ درود و سلام الصلوة والسلام ہے۔ 

عزیمت : اقْسَمْتُ عَلَيْكُمْ يَا جِبْرَائِيلُ يَا هَمْوَاكِيلُ يَا رَوْيَائِيلُ يا إِسْرَافيلُ يَا طَاطَائِيلُ يَا دُوْرُ يَائِيلُ يَا أَمْوَاكِيلُ يَا تَنْكَفِيلُ يَا حَوْ لا نيل يا سراكيتائيل يا وَفذلِيلُ يَا هُمُذنيل يا رستَطِيش يا عيوش يا مُعْتَهُوشُ يَا كَمُوْ مُذَنِيلُ (حاجت) بِحَقِّ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْعَجِلَ السَّاعَةَ الْوَحَانِ 

نوٹ: پہلے دن جب عمل پڑھنے کیلئے بیٹھیں تو درود و سلام کے بعد ننانوے (۹۹) مرتبہ عزیمت کو پڑھیں جبکہ باقی دنوں میں صرف بارہ اور سات مرتبہ عزیمت کر پڑھنا ہے۔ زکوٰۃ کے دوران عزیمت کے اندر لکھا ہوا لفظ حاجت ادا نہیں کیا جائے گا۔ دعا: جب ایک دن کا عمل پڑھ لیں تو اس طرح دعا کریں ۔ یا اللہ عزوجل میں نے آج جو عمل پڑھا یہ تیری بارگاہ میں پیش کرتا ہوں، اس کا ثواب اپنی شان شایان عطا فرما۔ یہ ثواب میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام ، تمام نبیوں، پیغمبروں ، تمام صحابہ کرام ، حضور غوث اعظم اور اپنے پیرو مرشد کا نام لیں ، اپنے والدین اور اس عمل کے جتنے موکلات ہیں، ان سب کی خدمت میں پیش کرتا ہوں، قبول فرمائے اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وسیلہ سے بسم اللہ شریف کی تاثیر میری زبان پر جاری فرمادے ۔ بسم اللہ شریف میں تو نے جو ظاہری و باطنی، اخروی و دنیاوی فوائد رکھے ہیں وہ مجھ کو اپنی شان شایان عطا فرمادے۔ امین ختم شریف:۔ چالیسویں دن آدمها کار یا ایک کلو مٹھائی خرید کر عمل پڑھنے کے دوران اپنے پاس رکھیں اور عمل پڑھنے کے بعد دعا میں مٹھائی اور ثواب اوپر مزکورہ لوگوں کے علاوہ تمام مسلمان مردو عورتوں کو ایصال و نیاز کردیں۔ مٹھائی کو بچوں میں تقسیم کر دیں۔

عمل کے بعد روزانہ بسم اللہ کا پڑھنا: زکوۃ کی ادائیگی کے بعد روزانہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو 786 یا 100 مرتبہ ورد میں رکھیں تا کہ عمل قابو میں رہے کوئی ایک وقت مقرر کر کے روزانہ مطلوبہ تعداد میں بسم اللہ کو پڑھ لیا کریں۔

قبلہ رخ بیٹھ کر پہلے 7 مرتبہ عزیمت ، پھر 100 مرتبہ درود و سلام ، اس کے بعد 786 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں، پھر 100 مرتبہ يَا شَيْخٌ عَبْدَ الْقَادِرُ جِيْلانِي شَيْئًا الله – پھر سجدہ میں جاکر 100 مرتبہ رَبِّي إِنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرُ اور آخر میں بیٹھ کر 100 مرتبہ درود و سلام پڑھیں۔ یہ ایک مرتبہ کا عمل ہوا۔ اسی طرح 24 گھنٹوں میں تین مختلف وقتوں میں تین مرتبہ یہ عمل پڑھیں۔ یہ عمل روزانہ تین مرتبہ 40 دن تک پڑھنا ہوگا۔ روزانہ پڑھنے کیلئے عزیمت، دُعا ، آخری دن ختم شریف اور زکوۃ کی ادائیگی کے بعد روزانہ پڑھنے کی تعداد کیلئے طریقہ نمبر 1 کے مطابق عمل کریں۔

 نوٹ:۔ یہ دونوں طریقے زکوۃ اکبر کے ہیں زکوۃ اکبر کا حامل شخص دوسروں کو بھی اجازت دے سکتا ہے۔ لیکن آپ سے گزارش ہے کہ زکوۃ اکبر کی ادائیگی کے بعد بھی آپ ایک عرصہ تک دوسروں کو اس کی اجازت نہ دیں ۔ جبکہ زکوۃ اصغر کے حامل شخص کی زبان کی تاثیر زکوۃ اکبر والے کی نسبت کم ہوتی ہے۔ زکوۃ اصغر کا عامل اگر کسی دوسرے شخص کو اس عمل کی اجازت دے گا تو اس کا اپنا عمل ختم ہو جائے گا اور یہ عمل اجازت والے شخص کو تمل ہو جائے گا۔ زکوۃ اصغر کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے

زکوة اصغر کا طریقہ ، طریقہ نمبر 2 کی طرح ہے۔ طریقہ نمبر 2 کے مطابق عمل کو روزانہ دو مرتبہ گیارہ (11) دن تک پڑھنے سے زکوۃ اصغر ادا ہو جائے گی۔ 

نوٹ:۔ طریقہ نمبر 2,3 میں پہلے دن 99 مرتبہ عزیمت لازمی پڑھنی ہوگی۔

اب عمل سے متعلقہ شرائط دی جارہی ہیں اگر ان شرائط میں سے کوئی شرط رہ گئی تو آپ کو عمل پڑھنے کا ثواب ضرور ملے گا لیکن زکوۃ ادانہ ہو گی اور عمل کو نئے سرے سے دوبارہ کرنا ہوگا ۔ شرائط مندرجہ ذیل ہیں۔

 

 جب آپ اوپر دیئے گئے طریقوں میں سے کسی ایک کے مطابق زکوۃ شروع کریں گے تو زکوۃ شروع کرنے سے پہلے یا دوران میں کسی پر اس کا اظہار نہ کریں۔ کسی کو یہ نہ بتائیں کہ میں بسم اللہ شریف کا وظیفہ شروع کر رہا ہوں ۔ اگر کسی کو بحالت مجبوری بتانا پڑے تو صرف اتنا بتائیں کہ میں ایک وظیفہ شروع کرنے لگا ہوں۔ یہ بالکل نہ بتائیں کہ کونسا وظیفہ شروع کرنے لگا ہوں ۔ مثلاً اگر عمل کے دوران کچھ اشیاء کے کھانے کا پرہیز ہو تو گھر والوں کو بتا سکتے ہیں کہ میں ایک عمل شروع کرنے لگا ہوں ، اس میں گوشت اور انڈے کا پرہیز ہے۔ لہٰذا آئندہ آپ نے احتیاط کرنی ہے کہ مجھے کھانے میں گوشت اور انڈہ نہ دیا جائے اور اگر ایسی چیز گھر میں کی ہو تو مجھے بتا دیا جائے تاکہ میں غلطی سے ان کو کھا نہ سکوں ۔ لیکن ہرگز ہرگز کسی کو یہ نہ بتائیں کہ کونسا عمل کرنے لگا ہوں اور اگر دوران عمل کسی پر اظہار کر دیا تو آپ کا زکوۃ ادا کرنے کا عمل ختم ہو جائے گا۔ ہاں اگر آپ نے 40 دن کے بعد زکوۃ اکبر ادا کر لی تو بتانے میں حرج نہیں۔ لیکن مشورہ یہ ہے کہ پھر بھی اظہار نہ کریں۔ اگر آپ نے کسی سے عمل پڑھنے کی اجازت لی اور اجازت دینے والا خود بھی صاحب زکوۃ ہے تو اس کو بتانے میں حرج نہیں ۔ بلکہ آپ دوران عمل اس سے مشورہ بھی لے سکتے ہیں۔

اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ جس جگہ عمل پڑھ رہے ہیں وہاں کوئی دوسرا موجود نہ ہو۔ بہتر ہے کہ کمرے کو بند کر لیں یا اگر آپ چھت پر عمل پڑھ رہے ہیں تو ایسے وقت کا انتخاب کریں جب چھت پر کوئی نہ آتا ہو۔

عمل کرنے کے دوران بات بالکل نہیں کرنی چاہیے مثلاً آپ نے 3125 مرتبہ بسم اللہ پڑھنی شروع کی تو جب تک مطلوبہ تعداد اور باقی عمل مثلاً درود وغیرہ کا پڑھنا پورا نہ ہو جائے کسی سے بات نہ کریں۔ اگر دوران عمل آپ دروازہ بند کرنا بھول گئے اور کوئی کمرے میں آگیا تو اشارے سے اس کو واپس جانے کا کہہ دیں یا اگر کوئی خادم رکھا ہے اور عمل پڑھنے کے دوران پانی یا کسی چیز کی ضرورت محسوس ہو تو اشارہ سے کہہ دیں۔ لیکن بہتر یہی ہے کہ عمل شروع کرنے سے پہلے وہ تمام چیزیں جن کی آپ کو دوران عمل ضرورت پڑ سکتی ہے پہلے ہی مہیا کر لیں تاکہ بعد میں آپ کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ 

 عمل کے دوران جو آپ لباس استعمال کریں گے اور جس جگہ عمل پڑھیں گے، دونوں کا پاک ہونا ضروری ہے۔ شرعی طور پر ایک درہم کی مقدار کے برابر اگر نجاست لگ جائے تو نماز اور عبادت وغیرہ قابل قبول ہے اور اگر اس سے زیادہ ہو تو نماز وغیرہ نہیں ہو گی۔ لیکن تقویٰ یہی ہے کہ کپڑے اور جگہ دونوں مکمل پاک ہوں ۔ 

عمل پڑھنے کے دوران باوضو ہونا ضروری ہے۔ اگر دوران عمل وضو ٹوٹ جائے تو کسی سے بات چیت کیے بغیر دوبارہ وضو کر کے وہیں سے آگے عمل پڑھنا شروع کر دیں جہاں چھوڑ کر گئے تھے۔ لیکن دوران عمل وضو کا ٹوٹنا اچھا نہیں ہے تمام ضروریات سے اچھی طرح فارغ ہونے کے بعد عمل کیلئے وضو کریں۔

اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ عمل کی زکوٰۃ ادا کرنے کے دوران ناغہ نہ ہو۔ اگر زکوۃ ادا کرنے کے دوران آپ کا ایک دن کا بھی ناغہ ہو گیا تو آپ کا عمل ختم ہو جائے گا۔ مثلاً آپ نے سترہ دن تک روزانہ عمل پڑھا، اٹھارویں دن آپ کسی مجبوری کے باعث عمل کو نہیں پڑھ سکے تو آپ کے اس عمل کی زکوۃ ضائع ہو جائے گی ۔ اب نئے سرے سے دوبارہ 40 دن کا عمل کرنا پڑے گا۔

درست تلفظ سے بسم اللہ کا ادا کرنا ضروری ہے بسم اللہ کی درست ادائیگی میں جو آپ کو مشکل پیش آسکتی ہے وہ ” اور ” ج ” کی ہے۔ ان دونوں حروف کی آواز اور مخارج میں فرق ہے اگر دونوں حروف کو ایک ہی مخارج سے پڑھیں گے تو بسم اللہ کا مطلب کچھ اور ہو جائے گا اور بجائے فائدے کے نقصان کا احتمال ہے۔ اگر نقصان نہ بھی ہو تو آپ کی زکوۃ ادا نہیں ہوگی ۔ لہذا تلفظ کا خاص خیال رکھیں ۔ کسی قاری یا عالم دین سے درست تلفظ سے بسم اللہ کی ادائیگی سیکھیں اور اس کے بعد اس کی زکوۃ ادا کریں

پہلے دن اگر آپ نے 6:00 بجے عمل پڑھنا شروع کیا تو روزانہ 40 دن تک یا 11 دن تک 06:00 بجے ہی آپ کو عمل پڑھنا ہو گا ۔ چند منٹ کی تاخیر سے فرق نہیں پڑتا لیکن زیاده تا خیر نقصان دہ ہے۔ کیونکہ جب آپ عمل پڑھنا شروع کرتے ہیں تو اس عمل کے موکلات روزانہ مقررہ وقت پر حاضر ہو جاتے ہیں ۔ اگر مقررہ وقت میں تاخیر ہوتی رہے تو ان کو آنے جانے میں مشقت ہوتی ہے، جس کے یہ عادی نہیں ہوتے ہیں اور عمل میں اجابت نہیں کرتے اور آپ کی دعوت نا مکمل رہ جاتی ہے یا اس کی تاثیر میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اگر 40 دن کے عمل کے دوران آپ کسی مجبوری کے باعث 30 منٹ تک لیٹ ہو گئے تو ایک یا دو مرتبہ تک تو کام چل جائے گا لیکن زیادہ مرتبہ یا اکثر ایسا ہونے کے باعث آپ کی زکوۃ ضائع ہو جائے گی۔

جس جگہ پہلے دن عمل شروع کیا، آخری دن تک اسی جگہ پر عمل پڑھا جائے گا۔ جگہ کو تبدیل نہ کیا جائے ۔ اگر کوئی ایسی مجبوری بن جائے کہ آپ کو شہر سے باہر جانا پڑ گیا تو ایک دن کیلئے بحالت مجبوری آپ نئی جگہ پر عمل پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن وقت وہی رہے ، وقت میں تبدیلی نہ ہو اور تنہائی ہو۔ لیکن جگہ کا تبدیل کرنا ، چاہے کسی مجبوری کے باعث ہو بہتر نہیں ہوتا ۔ پ نوٹ: کچھ لوگ کرایہ پر ایک کمرے کے اندر رہائش رکھتے ہیں اور بعض لوگ ایسے محدود گھر کے اندر رہتے ہیں کہ کمروں کی مناسبت سے گھر کے افراد کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور علیحدہ کمرے کا مہیا ہونا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں جاہ عمل پر تنہا ہونا “ والی شرط پوری نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ یہ مجبوری ہے اور اللہ تعالیٰ قبول کرنے والا ہے۔ لہذا بحالت مجبوری تنہا ہونے والی شرط کو نظر انداز کرتے ہوئے ، آپ افراد کی موجودگی میں عمل کو پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن وقت ایسا انتخاب کریں، جب ڈسٹربنس کم ہو۔ یعنی صبح ، بعد نماز فجر کا وقت یا رات کا ایسا وقت جب سب افراد سوئے ہوئے ہوں۔