روزہ کا بیان

بغیر سحری کے روزہ رکھنا کیسا ہے؟

مسئلہ:بغیر سحری کے روزہ رکھنا کیسا ہے؟
الجواب: بغیر سحری کے روزہ رکھنا جائز ہے(فتاوی عالمگیری) مگر مستحب یہ ہے کہ سحری کھا کر روزہ رکھے کہ حدیث شریف میں اس کی بہت فضیلتیں آئی ہیں طبرانی اوسط میں اور ابن حبان صحیح میں حضرت ابن عمر رضی الله تعالی عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ الله اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔ اور امام احمد حضرت ابو سعید خدری رضی الله تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار اقدس صلی الله تعالی علیہ وسلم نے فرمایا سحری کل کی کل برکت ہے اسے نہ چھوڑنا اگرچہ ایک گھونٹ پانی ہی پی لے اس کے لئے کہ سحری کھانے والوں پر الله اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں۔
وهو تعالی اعلم بالصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:513 جلد 1

مسئلہ
ہندہ کے گھر والوں نے ایک طلاق نامہ مرتب کر کے اس کے شوہر زید کو مار پیٹ کی 107