طہارت کا بیان

بوجہ دخول غسل فرض ہوا یا نہیں

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ آلہ تناسل فرج میں داخل کیا گیا اور غیبوبت حشفہ پایا گیا مگر درمیان میں کپڑا حائل تھا اور انزال نہیں ہوا تو غسل واجب ہوگا یا نہیں ؟

الجواب : جبکہ آلہ تناسل فرج میں داخل کیا گیا اور غیبوبت حشفہ پایاگیا تو اگر چہ کپڑا حائل ہوا اور انزال ہونا معلوم نہ ہو احتیاطاً وجوب غسل کا حکم کیا جائے گا۔ اس لئے کہ نفس انزال آنکھوں سے دیکھا نہیں جا سکتا اور کبھی منی کی قلت کے سبب منزل کو انزال کا ادراک نہیں ہوتا تو دخول حشفہ ہی کو انزال کے قائم مقام قرار دیا جائے گا بشرطیکہ اس کی گرمی محسوس ہو. 

حاشیہ ہدایہ میں ملا الہداد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ جب دخول حشفہ کو وجوب حد میں انزال کے قائم مقام کیا گیا تو وجوب غسل میں بدرجہ اولی انزال کے قائم مقام قرار دیا جائے گا۔ 

بحوالہ:-فتاوی فیض الرسول

ص:- 168