وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۚ-فَاَخْرَجْنَا بِهٖ نَبَاتَ كُلِّ شَیْءٍ فَاَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا نُّخْرِ جُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًاۚ-وَ مِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِیَةٌ وَّ جَنّٰتٍ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِهٍؕ-اُنْظُرُوْۤا اِلٰى ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثْمَرَ وَ یَنْعِهٖؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكُمْ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ(پ 7 انعام 99)
اگر کوئی شخص اپنے باغ کو آفات و بلیات سے بحفاظت رکھنا چاہتا ہو تو اسےچاہیئے کہ اس آیت کو 11 روز تک 100 مرتبہ روزانہ پڑھے اور آخری دن اس آیت کو کاغذ پر لکھ کر کپڑے میں لپیٹ کر باغ کے کسی پھلدار درخت سے لٹکا دے تو اللہ تعالی کے فضل سے باغ میں برکت پیدا ہوگی۔ اگر کوئی شخص 40 روز تک روزانہ اس آیت کو باغ کے اندر بیٹھ کر 100 مرتبہ پڑھے گا تو اس کا باغ آفات و بلیات سے محفوظ رہے گا ایسے ہی یہ آیت نظر بد کیلئے بھی مفید ہے لہذا جس چیز کو بار بار نظر بد لگ جاتی ہو تو اس آیت کو کاغذ پر لکھ کر کپڑے میں لپیٹے اور اسے نظر شدہ چیز پر انکا دے اللہ تعالی نظر بد کو دور رکھے گا