اعمال خاتمہ ناجائز تعلقات, نیک بننے اور بنانے والے اعمال

بد کردار مرد یا عورت کو راہ راست پر لانا

اگر کوئی شخص شراب جواء اور بری سوسائٹی میں ملوث ہو، اور احساس گناہ رکھتا ہو اور وہ اپنی تمام بد عادتیں چھوڑ نا چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ اس پاک نام ( یا ھادی)کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 707 مرتبہ 11 دن پڑھے اور پانی پر دم کر کے خود پہیئے ۔ اس عمل کو اگر کوئی اور کرنا چاہتا ہو تو اس شخص کو بتائے بغیر 20 مرتبہ پڑھ کر اس کے کھانے پینے کی چیزوں پر دم کر دے ان شاء اللہ 11 دن کے بعد اس شخص کے دل میں گناہ سے نفرت پیدا ہو جائے گی۔ اور وہ تمام برائیاں چھوڑ کر راہ راست میں آجائے گا۔ اگر خود پڑھے تو پہلے ہی دن سے اللہ کا خوف دل میں پیدا ہو اور 11 دن کے بعد تمام برائیاں چھوڑ دے اور نیک کاموں میں لگ جائے۔