اعمال متعلقہ بچوں کے مسائل

بچے کو نظر لگنے کا عمل

اگر کسی بچے کو نظر لگ جاتی ہو تو اس اسم پاک(یا ممیت) کو ایک کاغذ پر بمعہ بسم اللہ شریف 5 مرتبہ لکھ کر بچے کے گلے میں ڈال دے ان شاء اللہ نظر بد دور ہو اور بچہ تندرست رہے گا اور معمول سے زیادہ رونا بند کر دے گا۔ اگر کوئی عامل گیارہ مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر نظر والے بچے کو دم کر دے تو بھی یہی فوائد حاصل ہوں گے۔