مسئله : – وضو کرنے کے بعد یا سنتیں پڑھنے کے بعد کبھی جمعہ کی نماز ختم ہونے کے بعد کبھی عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد منہ میں پاخانہ کی بو محسوس ہو اس وقت کیا کرنا چاہیے گاؤں میں جتنے کنویں ہیں ان میں تقریباً اسی طرح کا پانی ہوتا ہے کبھی حوضوں سے وضو کرنے کے بعد بو معلوم ہوتی ہے۔ اور شہروں میں سرکاری نلوں کا پانی کبھی نمکین ہوتا ہےجو پانی آج نمکین معلوم ہوتا ہے پہلے ایسا نہیں تھا بارہا کئی مہینہ پیا گیا مگر کبھی نمکین نہیں معلوم ہوا ؟
الجواب:
ظاہر یہ ہے کہ پانی بدبودار نہیں ہے اسلئے کہ اگر اس میں بدبو ہوتی تو وضو کرنے کے موقع پر خاص کر ناک میں پانی ڈالتے وقت ضرور محسوس ہوتی ۔ غالباً جن لوگوں کے منہ میں نماز کے بعد پاخانہ کی بدبو محسوس ہوتی ہے ان کو پائریا کی بیماری ہے کہ اس مرض کی زیادتی میں ایسی ہی بدبومحسوس ہوتی ہے جس پانی میں پاخانہ کی بدبو ہو اس سے وضو وغیرہ ناجائز ہے اور نمکین پانی سے جائز ہے۔
وهوتعالى اعلم
بحوالہ: فتاوی فیض الرسول،ص:-164