روحانیات زیارات کے اعمال

عذاب قبر سے بچنے کا عمل

عذاب قبر کے بارے میں آگہی رکھنے والے اس کے متعلق سوچ کر ہی کانپ اٹھتے ہیں۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انتہائی تفصیل سے احادیث میں عذاب قبر کی بابت بتلایا ہے۔ جو عذاب قبر سے بچنا چاہتا ہو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو بعد از نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ (یا احد)روزانہ 300 دن پڑھے۔ان شاء اللہ مرنے والا اگر عمل کے دوران بھی فوت ہو جائے تو عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ عمل کے بعد تو اس بات کی پکی ضمانت ہے کہ اس اسم پاک کی برکت سے اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کی قبر کو اپنے نور سے منور کرتے ہوئے وسعت نظر تک کشادہ کر دے۔