صبح شام کے اعمال

پانچوں نمازوں کے بعد

پانچوں نمازوں کے بعد

آدھی رات ڈھلے سے سورج کی کرن چمکنے تک صبح ہے،اس بیچ میں جس وقت ان دعاؤ ں کوپڑھ لے گا صبح میں پڑھنا ہو گیا

ہر کام بنے

 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ

ترجمہ:اللہ کے نام سے جو بہت مہربان رحمت والا،گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنےکی توفیق ا للہ کی طرف سے ہے جو کبریائی اور بڑائی والا ہے۔

 ہر کام بنے،شیطان سے محفوظ رہے۔

بعض مطبوعوں میں اس دعا کی کوئی تعداد مذکور نہیں اور بعض میں گیارہ بار تحریر ہے۔واللہ تعالٰی اعلم

شیطان مع اپنے لشکر گناہ نہ کرائے

 قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾(پ۳۰،الاخلاص) گیارہ بار
ترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے اللہ بے نیاز ہے نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوااور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔
 ، ا گر شیطان مع اپنے لشکرکے کوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے نہ کرا سکے جب تک کہ یہ خود نہ کرے۔

خاتمہ ایمان پر ہو

يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ اکتالیس بار

ترجمہ: اے حی! اے قیوم! تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
اس کا دل زندہ رہے گا اور خاتمہ ایمان پر ہو گا۔

جنون ،جذام وبرص و نا بینائی سے بچے

سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ وَبِحَمْدِهٖ  تین بار

ترجمہ: پاک ہے اللہ بڑی عظمت والا اپنی تعریف کے ساتھ۔
جنون ،جذام وبرص و نا بینائی سے بچے۔

تلاوتِ قرآن

تلاوتِ قرآن عظیم کم از کم ایک پارہ، حتی الامکان طلوعِ شمس سے پہلے ہو اور اگر آفتاب نکل آئے تو ٹھہر جائے اور ذکر واذکار کرے یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے۔ جن تین وقتوں میں نماز ناجائز ہے تلاوت بھی مکروہ ہے۔

دلائل الخیرات 

دلائل الخیرات ایک حزب

شجرہ شریف

شجرہ شریف۔ دلائل و شجرہ قبل ِطلوع ہوں یا بعد ِطلوع۔

مزید دو اعمال

 {1} اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ کُلَّ مُہِمٍّ مِّنْ حَیْثُ شِئْتَ وَ مِنْ اَیْنَ شِئْتَ حَسْبِیَ اللہُ لِدِیْنِیْ حَسْبِیَ اللہُ لِدُنْیَایَ حَسْبِیَ اللہُ لِمَآ اَہَمَّنِیْ حَسْبِیَ اللہُ لِمَنْۢ بَغٰی عَلَیَّ حَسْبِیَ اللہُ لِمَنْ حسَدَنِیْ حَسْبِیَ اللہُ لِمَنْ کَادَنِیْ بِسُوْۤ ءٍ حَسْبِیَ اللہُ عِنْدَ الْمَوْتِ حَسْبِیَ اللہُ عِنْدَ الْمَسْاَلَۃِ فِی الْقَبْرِ حَسْبِیَ اللہُ عِنْدَ الْمِیْزَانِ حَسْبِیَ اللہُ عِنْدَ الصِّرَاطِ حَسْبِیَ اللہُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْ تُوَ ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ایک بار،یا تین بار

ترجمہ:اے اللہ عزوجل تو جیسے اور جہاں سے چاہے میرے ہر معاملے میں مجھے کفایت فرما،میرے دین کیلئے اللہ عزوجل مجھے کافی ہے، میری دنیا کیلئے اللہ عزوجل مجھے کافی ہے، میرےہر پریشان کن معاملے میں اللہ عزوجل مجھے کافی ہے، مجھ پر سرکشی کرنے والے کیلئے اللہ عزوجل مجھے کافی ہے، مجھ سے حسد کرنے والے کیلئے اللہ عزوجل مجھے کافی ہے، جو مجھے نقصان پہنچانےکا ارادہ کرے اس کیلئے اللہ عزوجل مجھے کافی ہے،نزع کی تکالیف کیلئے اللہ عزوجل مجھے کافی ہے، قبر میں سوالات کے وقت اللہ عزوجل مجھے کافی ہے، میزانِ عمل کے وقت اللہ عزوجل مجھے کافی ہے، پل صراط سے گزرتے وقت اللہ عزوجل مجھے کافی ہے، مجھے اللہ عزوجل کافی ہے جس کے سوا کسی کی بندگی نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے ۔
ہر مشکل آسان ہو،سب پریشانیاں دور ہوں ،ایمان سلامت رہے،اللہ تعالیٰ ہر جگہ مدد فرمائے،دشمن برباد ہوں ،حاسد اپنی آگ میں جلیں ،نزع آسان ہو،قبر میں شاداں ہو،نیکیوں کا پلہ بھاری ہو،صراط پر سہل جاری ہو۔
{2}بعد نماز صبح بغیر پاؤں بدلے بیٹھا ہوا ذکر ِالٰہی میں مشغول رہے یہاں تک کہ آفتاب بلند ہو یعنی طلوعِ کنارۂ شمس کو بیس پچیس منٹ گزر جائیں اس وقت دو رکعت نماز ِ نفل پڑھے پورے حج و عمرہ کا ثواب لے کر پلٹے۔

{1} بغیر پاؤں بدلے ،بغیر کلام کئے
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُیُحْیِیْ وَ یُمِیْتُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ٍقَدِیْرٌ  دس دس بار

ترجمہ: اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اس کیلئے مُلک وحمد ہے، اسی کے ہاتھ میں خیر ہے،وہ زندہ کرتاہے اورموت دیتاہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔
ہر بلا وآفت وشیطان ومکروہات سے بچے ،گناہ معاف ہوں ،اس کے برابر کسی کی نیکیاں نہ نکلیں۔
{2}دوزخ سے بچاؤ کی دعا

اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِيْ مِنَ النَّارِ  سات سات بار

ترجمہ:اے اللہ ! عزوجل مجھے دوزخ کی آگ سے بچا۔
دوزخ دعا کرے کہ الٰہی اسے مجھ سے بچا ۔

تمام جائز کام بنیں گے

روزانہ بعد نماز فجر سورج طلوع ہونے سے پہلے اوربعد نماز مغرب مندرجۂ ذیل چاروں دعائیں دس دس بار پابندی سے پڑھنے والے کے تمام جائز کام بنیں گے اوردشمن بھی مغلوب ہوگا۔ (اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ)

حَسْبِیَ اللّٰهُ ﱙ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠(۱۲۹)(1)
 رَبِّ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ (2)
 رَبِّ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (3)

سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ(۴۵)

1- ترجَمۂ کنزُ الایمان: مجھےاللہ کافی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں میں نے اسی پر بھروسا کیا اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے ۔(پ۱۱،التوبہ:۱۲۹)
2 – اے میرے رب! مجھے تکلیف پہنچی اور تو سب مہر (مہربانی کرنے) والوں سے بڑھ کر مہروالا ہے۔
3 – اے میرے رب! میں مغلوب ہوں اورتو میرا بدلا لے۔

4 – ترجَمۂ کنزُ الایمان: اب بھگائی جاتی ہے یہ جماعت اورپیٹھیں پھیر دیں گے۔(پ۲۷،القمر:۴۵)

 

 

 

فرض پڑھ کر چھ رکعتیں ایک ہی نیت سے، ہر دو رکعت پر اَلتَّحِیَّاتُ ودرُود ودُعا اور پہلی، تیسری، پانچویں ’’سُبْحٰنَکَ اللّٰہُمَّ‘‘ سے شروع کرے،ان میں پہلی دو سنتِ مؤکدہ ہوں گی،باقی چارنفل۔ یہ صلٰوۃِاَوَّابِین ہے اور اللہ اوّابین کیلئے غفور ہے

{1} سورۂ مُلک
عذابِ قبر سے نجات ہے۔
{2} سورۂ یس ٓ
مغفرت ہے ۔ 
{3} سورۂ واقعہ
فاقہ سے امان ہے۔ 
{4} سورۂ دخان
صبح اس حال میں اُٹھے کہ ستر ہزار فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے ہوں۔

{1} حصولِ زیارت ِاقدس کے لئے
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا اَمَرْتَنَآ اَنْ نُّصَلِّیَ عَلَیْہِ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا ھُوَ اَھْلُہ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی جَسَدِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی قَبْرِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ
صَلَّ اللہُ  عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ
طاق بار جتنا نبھ سکے،حصولِ زیارت ِاقدس کے لئے اس سے بہتر صیغہ نہیں  مگر خالص تعظیم ِشانِ اقدس کے لئے پڑھے،اس نیت کو بھی جگہ نہ دے کہ مجھے زیارت عطا ہو،آگے ان کا کرم بے حد و انتہا ہے۔
ترجمہ: اے اللہ! عزوجل ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود نازل فرما جیسے تو نے ہمیں ان پر درود بھیجنے کا حکم دیا، اے اللہ! عزو جل ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر رحمت نازل فرما جیسے کہ وہ اسکے اہل ہیں، اے اللہ! عزو جل ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود نازل فرما جیسے کہ تو انکے لئے پسند فرماتا ہے، اے اللہ! عزوجل روحوں میں ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی روح  مبارک پر رحمت نازل فرما،اے اللہ! عزوجل اجساد میں ہمارے آقاحضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے جسد ِمبارک پر رحمت نازل فرما،اے اللہ! عزوجل قبروں میں ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی قبر ِانور پر رحمت نازل فرما،اللہ عزوجل ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر رحمت نازل فرما۔
مُنہ مدینہ طیبہ کی طرف ہو اور دل حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی طرف، دست بستہ پڑھے،یہ تصور باندھے کہ روضۂ انور کے حضور حاضر ہوں  اور یقین جانے کہ حضورِانور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم اسے دیکھ رہے ہیں ،اس کی آواز سن رہے ہیں ،اس کے دل کے خطر وں پرمُطَّلِع ْہیں۔
{2}گناہوں کی مغفرت
اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوۡمُ  اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ اَبَدًا عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَط اَللہُ اللہُ اَللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَا غَوْثُ یَا غَوْثُ یَا غَوْثُ سو مرتبہ
ترجمہ: اللہ عزوجل ہے جس کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں وہ آپ زندہ اور اَوروں کا قائم رکھنے والا، اللہ عزوجل ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں بہت مہربان رحمت والا، اے اللہ!عزوجل تیرے سوا کوئی معبود نہیں، پاکی ہے تجھ کو، بے شک مجھ سے بے جا ہوا، اے اللہ!عزوجل دائمی درود وسلام اور برکتیں نازل فرما اُ مّی نبی پر اور ان کی آل اور تمام اصحاب پر، اللہ عزوجل ہے، اللہ عزوجل ہے، اللہ عزوجل ہے، اللہ عزوجل کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اللہ عزوجل کے رسول ہیں، اللہ عزوجل ان پر رحمت و سلامتی نازل فرمائے، اے فریاد رَس! اے فریاد رَس! اے فریاد رَس!
گناہوں کی مغفرت،آفاتِ دنیاوی واُخروی سے نَجات وصفاء ِقلب۔
 

مرتے ہی داخل جنت ہو

اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشْفَعُ عِنْدَہٗۤ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ؕ یَعْلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْۚ وَلَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنْ عِلْمِہٖۤ اِلَّا بِمَاشَآءَۚ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَۚ وَلَا یَــُٔـوۡدُہٗ حِفْظُہُمَاۚ وَہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیۡمُ﴿۲۵۵﴾(پ۳،البقرۃ:۲۵۵) ایک ایک بار
ترجمۂ کنزالایمان: اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے والا اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ کون ہے جو اس کے یہاں سفارش کرے بے اس کے حکم کے جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے اور وہ نہیں پاتے اس کے علم میں سے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی میں سمائے ہوئے ہیں آسمان اور زمین اور اسے بھاری نہیں ان کی نگہبانی اور وہی ہے بلند بڑائی والا

گناہ معاف ہوں

اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ تین تین بار،

ترجمہ:میں مغفرت طلب کرتا ہوں اللہ عزوجل سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہےقائم رکھنے والا ہے اوراس کی بارگاہ میں توبہ کرتاہوں۔

گناہ معاف ہوں اگر چہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔

شیطان مع اپنے لشکر گناہ نہ کرائے

تسبیح حضرت سیدتنا زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا ’’سُبْحٰنَ اللہِ ‘‘تینتیس بار’’اَلْحَمْدُلِلہِ‘‘ تینتیس بار’’اَللہُ اَکْبَرُ‘‘ چونتیس بار، اخیر میں لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَہٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ ایک بار

ترجمہ: اللہ عزوجل پاک ہے،سب خوبیاں اللہ عزوجل کے لیے ہیں، اللہ عزوجل سب سے بڑا ہے، اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کے لیے ہے بادشاہی اور اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
اس دن تمام جہاں میں کسی کاعمل اس کے برابر بلند نہ کیا جائے گا مگراس کا جو اس کے مثل پڑھے۔

ہر غم و پر یشانی سے بچے

ماتھے پر دہنا ہاتھ رکھ کر بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ عَنِّى الْهَمَّ وَ الْحُزْنَ

ترجمہ:اللہ عزوجل کے نام سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ رحمن ورحیم ہے، اے اللہ! عزوجل مجھ سے غم وملال دور فرما

ہر غم و پر یشانی سے بچے، فقیر اس کے بعد اتنا زائد کرتا ہے: وَ عَنْ اَہْلِ السُّنَّۃِ

پنج گنج قادریہ

پنج گنج قادریہ ،برکات بے شمار ہیں۔
بعد نمازِ فجر ’’یَا عَزِیْزُ یَا اَللہُ‘‘
بعد نمازِ ظہر ’’ یَا کَرِیْمُ یَا اَللہُ‘‘
بعد نمازِ عصر ’’یَا جَبَّارُ یَا اَللہُ‘‘
بعد نمازِ مغرب ’’یَا سَتَّارُ یَا اَللہُ‘‘
بعد نمازِ عشاء ’’یَا غَفَّارُ یَا اَللہُ‘‘
سو مرتبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *