مسئلہ: جس حدیث سے اذان مذکور{اذان خطبہ }خارج مسجد ہونا ثابت ہے وہ حدیث منسوخ ہے کہ نہیں؟
الجواب :سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جس حدیث سے اذان خطبہ کا خارج مسجدہونا ثابت ہے وہ ہر گز منسوخ نہیں کیونکہ اس حدیث سے یہ بھی واضح ہےکہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے وصال مبارک کے بعد خطبہ والی اذان صحابہ کرام کے زمانے میں خارج مسجد دروازہ پر دیجاتی حالانکہ حضرات صحابہ نے یه اذان خارج مسجد دروازہ پر دلوائی۔پھر یہ حدیث شریف تو اخبار میں سے ہے اس کے منسوخ ہونے کےکیا معنی۔
بحوالہ: فتاوی فیض الرسول
ص:208