آیت قطب
ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا یَّغْشٰى طَآىٕفَةً مِّنْكُمْۙ-وَ طَآىٕفَةٌ قَدْ اَهَمَّتْهُمْ اَنْفُسُهُمْ یَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِیَّةِؕ-یَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَیْءٍؕ-قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِؕ-یُخْفُوْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ مَّا لَا یُبْدُوْنَ لَكَؕ-یَقُوْلُوْنَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ مَّا قُتِلْنَا هٰهُنَاؕ-قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِیْ بُیُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِیْنَ كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمْۚ-وَ لِیَبْتَلِیَ اللّٰهُ مَا فِیْ صُدُوْرِكُمْ وَ لِیُمَحِّصَ مَا فِیْ قُلُوْبِكُمْؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(سورہ ال عمران 154)
آیت غوث
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ-وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا٘-سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِؕ-ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ ﳝ- وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ ﱠ كَزَرْعٍ اَخْرَ جَ شَطْــٴَـهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَؕ-وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا(سورہ فتح آیت 29)
عاملین و کاملین نے ان آیات مبارکہ کی کئی خاصیتیں بیان فرمائی ہیں۔یہاں پر ہم چند خاصیتوں کا ذکر کرتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں :
1: جو کوئی آیت قطب اور آیت غوث کو ہر روز چالیس مرتبہ نماز فجر کے بعد پڑھے اور جو اللہ تعالی سے مراد مانگے گا، ان شاء اللہ چالیس روز کےاندر اندر پوری ہوگی۔
2:جس کسی کو بادشاہ یا کسی امیر حاکم آفیسر سے کوئی کام ہو اور مشکل نظرآتا ہو تو دورکعت نفل پڑھ کر ان آیات کو تین بار پڑھے اور اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرے اور منہ پر پھیر لے اور پھر اُس کے پاس جائے تو ان شاء مراد پوری ہوگی۔
3: جس کسی کو دیو پری نے پکڑا ہو، اس کے بائیں کان میں یہ دونوں آیات پڑھ کر دم کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ صحت ہوگی۔
4: جس کسی کو کسی زہر یلے جانور بچھو وغیرہ نے کاٹ لیا ہو تو اس کے دائیں کان میں پڑھ کر دم کریں، ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔
5: جس کسی کو کوئی مشکل مہم پر جانا ہو تو دونوں آیات کو پندرہ مرتبہ پڑھ 5 پڑھ کر خود پر دم کرے تو فتح حاصل ہو گی۔
6: جو کوئی دشمن کے گھر پر چار مرتبہ پڑھ کر دم کریں تو دشمن کا گھر خراب ہو جائے گا۔ جو کوئی دشمن کو مطیع کرنا چاہے تو پندرہ مرتبہ دونوں آیات کو پڑھےاور اُس کے سامنے جائے تو وہ مطیع و فرمانبردار ہو جائے گا۔
7: جو کوئی سات مرتبہ ان آیات مبارکہ کو پڑھے اور اپنے اوپر دم
کر کے کسی مجلس میں جائے تو اہل مجلس عزت و احترام سے پیش آئیں گے۔ جو کئی شہد اور ون پر تین مرتبہ پڑھ کر دم کرے اور کھائے تو اس کا دل قوی ہو گا ۔
8: اگر کوئی بلاکی دشمن کی نیت سے روزانہ نو مرتبہ ان آیات کو پڑھے اور نوروز تک مسلسل پڑھے تو ان شاء اللہ دشمن بیمار یا ہلاک ہو گا۔
9: مشکلات کے حل کے لیے چالیس یوم تک روزانہ چالیس مرتبہ پڑھے تو مشکلات حل ہو جائیں گی۔
10: اگر کوئی تنگ دست ہو تو ان آیات کو روزانہ دس مرتبہ دس یوم تک پڑھے، اللہ تعالی اُس کے رزق میں اضافہ فرمادے گا۔
11: اگر کسی کو سر درد ہو تو ان آیات کو سات مرتبہ پڑھ میں کردم کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ شفا ہو۔
12: اگر کسی کو بخار ہو تو ان آیات مبارکہ کو لکھ کر دھو کر پلا دیں، ان شاء اللہ صحت حاصل ہوگی۔
13: اگر کوئی چاہے کہ جان و مال کی حفاظت رہے تو ان آیات مبارکہ کو لکھ کر مال و دولت یا سامان تجارت پر آویزاں کر دیں۔
14: اگر کسی دشمن سے مقابلہ ہو تو پانچ مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں ، ان شاء اللہ فتح ہوگی اور دشمن کبھی غالب نہ آئے گا۔
15: مہمات اور مشکلات کے لیے روزانہ تین مرتبہ پڑھیں ۔ ان شاء اللہ آسانیاں پیدا ہو جا ئیں گی۔ ان شاءاللہ الکریم