مقابلے میں جیت کا عمل
یہ اسم مبارک امتحانوں اور دیگر مقابلوں میں نمایاں کامیابی کے لیے مجرب ہے۔
یہ اسم مبارک امتحانوں اور دیگر مقابلوں میں نمایاں کامیابی کے لیے مجرب ہے۔
اگر کسی کی شادی میں شرارت سے روڑے اٹکائے جانے کی وجہ سے رکاوٹ آرہی ہو تو چاہئے کہ
جو شخص سفر پر جارہا ہو اور دوران سفر اسے عزت اور عافیت کا خطرہ ہو تو اس کو چاہیے کہ
جو شخص اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہو اور اس کے خصائل اچھے نہ ہوں، وہ چاہتا
زید بکراور عمر تین بھائی ہیں اور تینوں نے بانٹ لیا ہے۔مگر ایک ہی مکان میں رہتے ہیں ایک ایک کمرہ اور تھوڑا تھوڑا برآمدہ ہر ایک کےحصہ میں ہے لیکن تینوں کا آنگن ایک ہی ہے کوئی دیوار یا ٹاٹی بیچ میں حائل نہیں اور نہ آپس میں کسی قسم کاجھگڑا فساد رہتا ہےتینوں میل جول سے رہتے ہیں زیدکی خالد سے بظاہر دوستی ہے خالد کو ساتھ لیکر اکثر اپنے گھر بیٹھا باتیں کیا کرتا ہےاورکبھی کبھی خالد بھی اس کے گھر زید کی غیر موجودگی چلا جاتا ہےاور بیٹھ جاتا ہے مگر تنہائی میں نہیں بیٹھتا ہے خالد عالم دین ہےاور امامت بھی کرتا ہے مگر گاؤں کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ خالد زید کے گھر جا کر زید کی غیر موجودگی میں بیٹھ جاتا ہےاس وجہ سے اس کے پچھے نماز پڑھنا درست نہیں ہے
اور خالد کو کچھ لوگوں نے روکا کہ زید کے گھر مت جاؤ تو خالد نے کہا کہ اب نہیں جائیں گے اور نہیں جاتا ہے تو خالد کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں۔
زیدجو کہ مسجد کا امام ہے وہ ایک غیرمحرم عورت ہندہ کے ساتھ تنہائی میں کھلم کھلا اٹھتا بیٹھتا ہےاور اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آکر اپنی کم سن بچیوں کو چھین کر ایک غیر محرم مرد کے ساتھ اس کے لیے بھیج دیا ہے۔
زید نے آج تین سال سے اپنی بیوی کا حق جو کہ شریعت مطہرہ کا قائم کردہ ہےقطعی طور پر ادا نہیں کیا۔اور اس سے بولنا چالنا اس کے ساتھ اٹھا بیٹھنا بالکل ترک کر دیا ہے۔اج قریب 15 دن سے زید کی بیوی اپنے میکے مجبور ہو کر گئی ہےجب یہ معاملہ زید نے اپنی بیوی کےساتھ کیا تو اس کے والدین زید کے پاس ائے اور پوچھا کہ تم نے یہ کیا کیا اورتم یہ کیا کرتے ہو تو اس پر زید نے انھیں جواب دیا کہ وہ ہمارے مصرف کی نہیں۔
۔ہم اس کو نہیں رکھیں گے ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں مجبور ہوکر اس کے والدین واپس چلے گئے یہ ہے زید امام کا کارنامہ لہذا ہم عوام الناس جو کہ امام کےمقتدی ہیں ایسی صورت میں ہم عوام الناس ایسےامام کے پیچھے نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں؟اگر پڑھیں تو نماز ہوگی یا نہیں ہوگی جو شریعت مطہرہ کاحکم ہے بیان فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔ اور ہم تمامی مسلمانوں کی رہبری فرمائیں۔
(1) امام کیساہونا چاہئےخوبی بتلائیے؟
سوال (2) فجر کی نماز ہونے کے بعد لوگ نمازادا کرتے ہیں ایسی حالت میں لاؤڈاسپیکر پر سلام پڑھتے ہیں جس سےنماز میں خلل ہوتا ہےمنع کرنے پرمانتے نہیں ہیں۔
جو ماسٹر نسبندی نہیں کراتا ہے اسے میسا کے تحت جیل جانا پڑے گا ان حالات کے پیش نظر زید نے مجبور ہو کر نسبندی کرا لی اب نسبندی کرانے کے بعد زید ذلیل نگاہوں سے دیکھا جائے گا کیا اس کی امامت و اذان واقامت وغیرہ جائز ہے؟
غیر مسلم کے لیے کون سی دعا نہیں کر سکتے اور کون سی دعا کر سکتے ہیں؟
(1) نماز پڑھانے کی تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں ؟
(2) جس نے اپنی بیوی ہندہ کا مہر ادا نہیں کیا اور نہ بخشوایا مگر اس سے مجامعت کرتا ہے تو اس کے پچھے نمازپڑھنی جائز ہے یا نہیں؟بعض لوگ ہمارے یہاں ایسے شخص کے پیچھے نماز ناجائز بتاتے ہیں ۔
زید صاحب نصاب ہوتے ہوئے زکاۃوصدقہ فطر لےرہا ہے
اور ایک مسجد میں امامت بھی کررہا ہے
اور داڑھی بھی منڈواتا ہے
اور زید کی بیوی دوکان پر بیٹھ کر سر بازار خرید وفروخت بھی کرتی ہے۔
کیاایسی صورت میں زید کی امامت قابل قبول ہے؟
جامع مسجد میں ایک امام کوامامت کرتےہوئےاکیس سال گزر گئے۔بائیسویں سال میں کچھ لوگ ایک پارٹی بناکر علیحدہ ہوگئے۔اور نماز الگ پڑھنے لگے۔اختلاف کی بنا پر سابق امام کوہٹانےکی آواز بلند کی۔لوگوں نے سوال کیا کہ امام کو کس وجہ سے ہٹادیں۔مخالف نے جواب دیا کہ امام کو نکال کر دوسرے امام کو معین کرو۔ توہم نماز پڑھنے مسجد میں آئیں گے نہیں تو نہیں آئیں گے بات حکام تک پہنچی موقع کے حاکم نے مخالف سے سوال کیا۔ وہاں بھی کوئی معقول جواب نہ دیا۔ حکام نے سابق امام کے بارے میں فیصلہ دے دیا۔ حکام کی بھی بات نہ مان کر پھر حاکموں سے مخالف نے کہا کہ آپ لوگ میرے مذہب کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں ۔لہذا دونوں پارٹی کی طرف سے دو دو عالموں کو بلوائیے اور وہ چار عالم مل کر جو فیصلہ دے دیں ۔دونوں فریق مان لیں گے۔ بات طے ہو گئی وقت مقررہ پر چار عالم تشریف لائے جن میں امام کی طرف سے دو سنی عالم اور مخالف کی طرف سے دو غیر مقلد تھے.
پہلی نشست میں علماء نے امام کو بلایا امام حاضر ہوا اور ایک شخص مخالف پارٹی سے بلایا اور سوال کیا کہ امام کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے ہو کوئی بہتان ہو یا کوئی اور خرابی ہو جس کی وجہ سے نہیں پڑھتے ہو تو بتاؤ مخالف نے جواب دیا کہ امام پر کوئی بہتان نہیں کوئی جرم نہیں تو عالم نے سوال کیا کہ نماز الگ پڑھنا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ امام میں کوئی نقص ہے اس پر مخالف نے جواب دیا کہ نہیں نہیں صاحب امام میں کوئی نقص نہیں میری استدعا ہے کہ چونکہ یہ مقام ایک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے اس مسجد میں ایک امام ایسا ہو جو مفتی ہو قاری ہو اس کو رکھا جائے عالم نے سوال کیا کہ امام کو کس وجہ سے ہٹائیں ؟.
پہلے روز کی یہ نشست برخاست ہو گئی اور بات طے نہ ہو پائی دوسرے روز پہلی نشست میں گفتگو جاری ہوئی امام میں کوئی خرابی نہ پا کر عالم نے فتوی دیا کہ امام میں شرعی نقص نہیں ہے اس وجہ سے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے مخالف پارٹی کے دو عالم نے جواب دیا کہ اپ اپنا فیصلہ حاکم کو دے دیجئے اور میں اپنا فیصلہ حاکم کو دے دوں گا بات حاکم تک پہنچی موقع پر پھر چاروں عالم کو ایک جگہ جمع کر کے کہا کہ اپ لوگوں کو فیصلہ دینا ہے شرح کے رو سے اور فیصلہ دیجئے مخالف سے جب کوئی بات نہ بن پڑی تو امام پر زنا کا غلط بہتان لگایا اور بہتان لگانے والے ہی کو گواہی میں طلب کیا اور اس کی گواہی پر فتوی دے دیا نا گواہ کو دیکھا کہ کیسا ہے اور نہ امام سے پوچھا اور نہ امام کی طرف سے کوئی گواہی لی فتوی یہ دیا کہ امام میں کچھ خامیاں ہیں اس وجہ سے امامت کے لائق نہیں ہے اور چاروں عالموں نے دستخط کر دیا پھر بات حاکم تک پہنچی تو زنا ثابت نہ کر سکے حاکم کا فیصلہ پھر امام سابق کے حق میں رہا ۔
دریافت طلب امر یہ ہے کہ سابق امام کی امامت درست ہے کہ نہیں؟
اور ایسا کیوں؟
اور بہتان لگانے والے پر ازروئے شرع کیا احکام نافذ ہوتے ہیں اور کیوں؟
نوٹ: جبکہ 80 فیصد عوام سابق امام کو چاہتی ہے اور ابھی سابق امام ہی امامت کرتا ہے