امام اگر عید کی نماز میں تکبیریں بھول جائے تو کیا حکم ہے
:عید الفطر کی امامت کے لئے کھڑا ہوا اس نے لوگوں کو نماز عید کی نیت اور ترکیبیں بھی بتائیں لیکن زید نے امامت کے لئے تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ لیا اور ثناءپڑھنے کے بعد قرآت سے پہلے تکبیر کہنے کے بجائے قراءت شروع کر دی یہاں تک کہ سورہ فاتحہ ختم کر لی اور دوسری سورہ کی پہلی ہی آیت شروع کی تھی کہ زید کو لقمہ دیاگیا اور زید نے لقمہ لے کر تینوں تکبیریں کہیں اور الحمد سے پھر سے قراءت شروع کر کے نماز ختم کی نماز کے بعد کچھ لوگوں نے کہا کہ نماز نہیں ہوئی مگر زید نے کہا کہ نماز ہوگئی ایک عظیم جم غفیر نماز ادا کر رہا تھا اگر پہلی رکعت کی تینوں تکبیریں بعد قرآت کہی جاتیں تو نماز میں بیحد انتشار کا خدشہ تھا زید نے فساد سے بچنے کی خاطر جو نماز ادا کی وہ صحیح ہوئی یا نہیں ؟