زکوۃ کا پیسہ مدرسہ اور دینی کاموں میں خرچ کرنے کا طریقہ

اس قصبہ میں ایک مدرسہ اسکول کی شکل میں آج عرصہ دراز سے چلتا ہے جس میں حفظ و مولویانہ اور پرائمری اردو میڈیم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ پرائمری شعبہ میں قرآن کریم اور دینیات کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔شعبہ پرائمری کو گورنمنٹ سے معمولی ایڈ بھی ملتی ہے اور معمولی فیس بھی بچوں سے لی جاتی ہے اور کچھ معمولی طور پر امدادی چندا بھی آ جاتا ہے۔مگر یہ مذکورہ رقم سے مدرسین کی تنخواہ پوری نہیں ہو پاتی ہے ، جس کی بناء پر صدقہ فطر اور چرم قربانی وزكاة صدقہ کی رقم وصولی جاتی ہے۔ لہذا یہ رقم مدرسین و حافظ و مولوی صاحبان کی تنخواہ میں دی جا سکتی ہے یا نہیں۔؟

Continue reading

بغیر حیلہ شرعی کے زکوۃ کا پیسہ دینی کاموں میں خرچ کرنا

ہمارے یہاں سنی تبلیغی جماعت کے نام سے ایک جماعت وجود میں آئی جنھوں نے ماہ رمضان المبارک میں چندہ کیا جس میں زکاۃ وغیرہ کا پیسہ بھی شامل ہے اسی خرچ سے دیہاتوں میں ٹیکسیوں پر جانا ؟
اور وہ غریب امام جو برسوں سے مع اہل و عیال وہاں امامت کرتے ہوں اگر وہ لوگ ان کی سرپرستی کو قبول نہ کریں تو عوام کو ورغلا کر کے وہاں سے امام کو ہٹوا دینا ؟
جب کہ مذکور امام سنی صحیح العقیدہ ہوں۔ ان کو کہا گیا کہ تم اس طرح نہ کرو تو کہتے ہیں۔کہ جو ہماری سر پرستی قبول نہ کرے گا ہم اس کو ہٹوا دیں گے تو بڑے بڑے سنی اداروں کے چندہ کا کیا حال ہو گا جب کہ سنیت کی بقاء ان سے وابستہ ہے ۔

Continue reading

فقیر شرعی کو مال زکوۃ کا مالک بنائے بغیر اس کے قرض میں وصول کرنا

جماعت کی طرف سے جماعت کے غریب اشخاص کو زکوۃ اور خیرات دی جاتی ہے ۔ اور جماعت نے ایک شخص کو قرض بھی دیا ہے۔ اور وہ شخص زکوٰۃ کا بھی مستحق ہے تو کیا زکاۃ کا پیسہ اسکو دیے بغیر اور اسے اس کا مالک بنائے بغیر قرض میں وصول کر سکتے ہیں،؟
اور کیا اس طرح کرنے سے زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے ؟

Continue reading

حیلہ شرعی کی کیا صورت ہے اور کیا اس سے زکوۃ و صدقات واجبہ ادا ہو جاتی ہے

(1) مدارس اسلامیہ میں جو رقم زکوٰۃ کی دی جاتی ہے اس کو تنخواہ مدرسین میں صرف کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
(2) کیا رقوم زکوٰۃ حیلہ شرعی کے بعد ضروریات مدرسہ یعنی تعمیر مدرسہ یا اور دیگر کاموں میں صرف کی جا سکتی ہے یا نہیں اور حیلہ شرعی کی کیا صورت ہے ایسی حالت میں زکوٰۃ دینے والے کی زکاۃ ادا ہو جائے گی یا نہیں؟
(3) ہمارے یہاں حیلہ شرعی اس طرح کیا جاتا ہے کہ چند طلباء کو بلا کر کہہ دیا گیا کہ یہ زکوٰۃ کا روپیہ ہے اس کو تم مدرسہ میں دے دو پہلے سے ان کو بتا دیا جاتا ہے وہ لڑکا کہتا ہے کہ میری طرف سے اس کو مدرسہ میں داخل کر دو اور وہ داخل کر لیا جاتا ہے۔
کیا حلیہ شرعی کہ یہی صورت ہے یا کچھ اور۔؟
نیز زکوۃ کی اس رقم پر تملیک شرط ہے یا نہیں؟
4) بعض جگہ یہ قاعدہ کہ زکوۃ کی رقم وصول کر لی گئی مگر مدرسہ میں موجود طلباء کے خورد و نوش کا انتظام نہیں ہے وہ زکوۃ کی رقم مدرسہ میں تنخواہ اور دیگر کاموں میں صرف کی جاتی ہے ایسے مدرسہ میں زکوۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟
اور دینے والے پر تاوان پڑے گا یا نہیں۔؟ اور دینے والا گنہگار ہوگا یا نہیں؟

Continue reading