وضو کے پانی میں بدبو

وضو کرنے کے بعد یا سنتیں پڑھنے کے بعد کبھی جمعہ کی نماز ختم ہونے کے بعد بھی عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد منہ میں پاخانہ کی بو محسوس ہو اس وقت کیا کرنا چاہیے؟

گاؤں میں جتنے کنویں ہیں ان میں تقریباً اسی طرح کا پانی ہوتا سے کبھی حوضوں میں وضو کرنے کے بعد بو معلوم ہوتی ہے۔ اور شہروں میں ساجد کے نلوں کا پانی کبھی نمکین ہوتا ہے۔جو پانی آج نمکین معلوم ہوتا ہے پہلے ایسا نہیں تھا بارہا کئی مہینہ پیا گیا مگر کبھی نمکین نہیں معلوم ہوا ؟

Continue reading

نمازِ جنازہ کے بعد نماز کیلئے وضو کرنا ضروری ہے ؟؟​​

زید نے نماز جنازہ پڑھنے کے لئے وضو کیا اور اس کی نیت صرف نماز جنازہ پڑھنےکی تھی لیکن نماز جنازہ پڑھنےکے بعد اس وضو سے نماز ظہر ادا کرلی تو اس کی نمازظہر ادا ہوئی کہ نہیں؟ یا اسے نماز ظہر ادا کرنے کے لئے دوسرا وضو کرناچاہئے تھا ؟

Continue reading

اخی جبرائیل تم کو پیغام خدا کیسے ملتا ہے ۔​

زید جو عالم ہے اس نے اپنے وعظ میں بیان کیا کہ ایک روز جب جبرائیل علیہ الصلوۃ والتسلیم بارگاہ رسالت میں حاضر ہو ئے سرکار علیہ التحیتہ والثناء نے ارشاد فرمایا یا اخی جبرائیل تم کو پیغام خدا کیسے ملتا ہے ۔

حضرت جبرائیل نے کہا عرش سے ندا آتی ہے میں آگے بڑھتا ہوں پھر پردے کی آڑ سے مجھے پیغام ملتا ہے۔ سرکار نے فرمایا کہ کیا کبھی آپ نے پیغام دینے والے کو بھی دیکھا ہے فرمایا نہیں۔ سرکار نے ارشاد فرمایا کہ اچھا اب اگر جائیں تو پردہ ہٹا کر دیکھ لیں گے ۔ حضرت جبرائیل جب تشریف لے گئے تو آپ نے پردہ ہٹا کر دیکھا کہ آئینہ دربار قدرت لگا ہوا ہے۔ سرکار اس کے سامنے کھڑے عمامہ شریف سر پر باندھ رہے ہیں حضرت جبرائیل بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے تو فرمایا

یارسول اللہ میں نے آپ کو بعینہ ایسے وہاں بھی دیکھا ہے اے مصطفے میں نے آپ کو قرآن لیتے بھی دیکھا ہے اور دیتے بھی دیکھا ہے ۔ پھر اس نے یہ شعر پڑھا ۔

تمہی ہو اول تمہی ہو آخر تمہی ہو ظا ہر تمہی ہو باطن

جہاں بھی دیکھا تمہی کو پایا تمہی ہو تم دوسرا نہیں ہے

بکر بھی عالم ہے اس نے کہا اس بیان سے سرکار کو خدا کہنا مفہوم ہوتا ہے۔

لہذازید کافر او مرتد ہو گیا دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا قول صحیح ہے یا نہیں، نیز بکر کے قول کو واضح فرمائیں ؟

Continue reading