جماعت کے لئے کم از کم کتنے مقتدی کا ہونا ضروری ہے؟
جماعت کے لئے کم از کم کتنے مقتدی کا ہونا ضروری ہے؟
جماعت کے لئے کم از کم کتنے مقتدی کا ہونا ضروری ہے؟
یہاں کچھ نام نہاد مولانا ایسے ہیں جو اپنے وطن سے بظاہر دین کا کام کرنے آئے ہیں لیکن حقیقت میں وہ صرف پیسہ کمانے آئے ہیں۔جائز و ناجائز اور حلال و حرام کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔بد مذہب ہو یا مرتد کوئی بھی انھیں نکاح پڑھانے کے لیے بلائے تو وہ بلا کھٹک نکاح پڑھا دیتے ہیں۔کسی محلہ میں اگر بدمذہب یا مرتد ہونے کے سبب نکاح پڑھانے سے کوئی امام انکار کر دیتا ہے ۔
تو یہ لوگ جا کر نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ اگر کوئی ان کے اس فعل پر اعتراض کرتا ہے تو جواب دیتے ھیں کہ اس کا بد مذہب ہونا ہم کو معلوم نہ تھا۔حالانکہ جب دوسرے محلہ کے لوگ نکاح پڑھوانے کے لیے بلانے اتے ہیں تو انہیں اس محلے کے امام اور مولانا سے پوچھنا چاہیے کہ اپ نے نکاح کیوں نہیں پڑھایا؟
لیکن وہ کچھ نہیں پوچھتے۔بد مذہب ہو یا مرتد وہ سب کے ساتھ سنی لڑکی کا نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ ان کا نظریہ ہے کہ پیسہ ملے چاہے جیسا ملے تو ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
سوال:- مسجد میں ایک امام ہیں جو پانچ وقت نماز پڑھاتے ہیں اور محلہ کے تمام کاموں کو بھی کرتے ہیں۔پھر کاروبار میں بھی لگے ہیں۔اور ایک دوکان بھی کر ڈالےہیں روزانہ دوکان میں بیٹھتے ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تجارت میں جھوٹ بولا جاتا ہے کیا ان کے پیچھے نماز جائز ہے؟حضور والا سے دست بستہ گزارش ہے کہ بہت جلد جواب عنایت فرمائیں۔
– ہمارے یہاں ایک حافظ صاحب جو اشرف علی کے مترجم قرآن شریف میں حفظ کیا ہے یہاں وہ امامت کرتے تھے جب لوگوں کو معلوم ہوا لوگوں نے کہا اس قرآن مجید کو دفن کردو انھوں نے دفن نہیں کیا امامت چھوڑ دیئے ہیں،دوسری جگہ قریب ہی امامت کرتے ہیں ابھی بھی قرآن شریف موجود ہے حافظ صاحب تو عالم نہیں صرف حافظ ہیں اگر کبھی کوئی سورت کا ترجمہ دیکھنا پڑتا ہوگا تو اسی میں دیکھتے ہوں گےآخر ان کو ضد کیا ہے قرآن شریف کیوں نہیں بدلتے جبکہ وہ اپنے کو سنی کہتے ہیں۔دوسرے یہ کہ یہی حافظ صاحب ابھی ابھی عرصہ چھ ماہ ہوا اپنے چھوٹے بھائی کی شادی ایک تبلیغی جماعت کا آدمی جوچلہ میں اکثر جایا کرتا ہے تبلیغی جماعت کا ہے اس کی لڑکی کے ساتھ شادی کی ہے کیا ضرورت تھی وہاں کرنے کی دوسری جگہ بھی کر سکتے ہیں ۔کہتے ہیں ہم سنی بنالیں گے۔ مہربانی فرماکر تسلی بخش جواب دیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام ان مسائل کے بارے میں :داڑھی رکھنا سنت موکدہ ہے یا غیر موکدہ ؟ داڑھی منڈوانے اور کٹوانے والے کے لیے شریعت میں کیا حکم ہے ؟ برائے مہربانی ان مسائل کی وضاحت فرمائیں ۔
:- کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد آیت الکرسی پڑھے اور دوسری رکعت میں کوئی اور سورت پڑھے تو کیا یہ جائز ہے؟
:ایسا حافظ قرآن جو داڑھی کتروا کر ہمیشہ ایک مشت سے کم رکھتا ہے اس کے پیچھے نماز تراویح پڑھنا کیسا ہے؟
۔ایک آنکھ والا جو۔ حافظ قرآن بھی ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جیسے ایک آنکھ والے بکرے کی قربانی درست نہیں اسی طرح ایک آنکھ والے کے پیچھے نماز بھی درست نہیں۔
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زخم سے خون نہ رکے اور نماز کا ٹائم جارہا ہو تو کیا پلاسٹر لگا کر ز بردستی خون روک کر نماز شروع کر سکتا ہے
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں گھر میں جماعت کروانا چاہتا ہوں ۔ شرکاء جماعت میرا بھائی اور دو بہنیں ہیں تو ان کو کیسے نماز پڑھاؤں؟
: زید مسجد کا امام ہے وہ پڑوس کی ایک غیر شادی شدہ عورت کا 6 ماہا حمل گرایا ہے ۔ اب زید کو اس صورت میں امامت پر رکھا جا سکتا ہے یا نہیں؟اور اس کی اقتدا درست ہے یا نہیں؟
مسئله:زید حافظ قرآن ہیں ۔ چالیس سال سے امامت بھی کر رہے ہیں۔امامت اس طرح کرتے ہیں کہ عید و بقر عید کی نماز اور جب بھی وہ باہر سے آتے ہیں پابندی سے نماز پڑھاتے ہیں۔زید چونکہ کچہری میں وکیل کے محرر ہیں اور گاؤں سے دور شہر میں محرری کرتے ہیں۔لہذا دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسے محرر جو کہ وکیل کے محرر ہوں ان کے پیچھے نماز ازروئے شرع جائز ہے یا نہیں؟