ریاضی کا مسئلہ

لا۲ = ۷۵ء۲ لا+ ء = ۳۰ اگر یہ نمونہ صحیح ہوجاتا تو اسی نمونے پر یہ مساوات قائم ہوجاتی ۔لا ۲/ ۷۵ = ( ۳۰ ۔ لا )۲ لا۲ = ۷۵ (۳۰ ۔ لا) ۲ یا لا۲ = ۷۵ (۹۰۰۔۰ ۶ لا + لا۲) یا لا۲ = ۶۷۵۰۰ ۔ ۴۵۰۰ لا + ۷۵ لا۲ یا ۷۴ لا۲ + ۴۵۰۰ لا = ۶۷۵۰۰ تقسیم کیا۔ ۲ سے ۳۷ لا۲ ۔ ۲۲۵۰ لا = ۳۳۷۵۰۰۰ مربع کامل کیا ۳۷ لا۲ ۔۲۲۵۰ +۱/ ۳۷ (۲۲۵۰/۲)۲= ۳۳۷۵۰ +۳۷/ ۱(۲۲۵۰/۲)۲ یا۳۷ لا۲ ۔۲۲۵۰ لا +۳۷/ ۱ (۱۱۲۵)۲ = ۔ ۳۳۷۵۰ + ۳۷/ ۱ (۱۱۲۵)۲ یا ۳۷لا۲ء ۔ ۳۷/ ۱ (۱۱۲۵)۲ = ۳۳۷۵۰ + ۳۷/ ۱ (۱۱۲۵)۲ اس کو ملاحظہ فرمالیا جائے یہاں تک کہ اگر صحیح ہو تو آگے عمل کیا جائے۔

Continue reading

دو شخص ایسے پائے گئے ہیں جن کے دو دو دل ہیں

زید کہتا ہے حال میں دو شخص ایسے پائے گئے ہیں جن کے دو دو دل ہیں اور ڈاکٹر وں نے بھی اس کو اپنے طور پر جانچ کیا ہے بکر کہتا ہے کہ ایک شخص کے دو دل نہیں ہوسکتے کیونکہ اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے: ماجعل اﷲ لرجل من قلبین فی جوفہ ۱ ؎ اﷲ تعالٰی نے کسی آدمی کے اندر دو دل نہ رکھے۔(ت)

Continue reading

فرق درمیان بدعت و مباح و تخصیص حدیثیں۔

دیوبندی سہارنپوری نانوتوی والہ آبادی وغیر ہم واعظین مدارس و مساجد کی تعمیر و تحفظ میں بلا ترجیح یکدیگر جو کچھ اقوالِ مختلفہ بیان کرتے ہیں کہاں تک حق بجانب ہے تاوقتیکہ بدعت واجب مندوب مباح حرام مکروہ اور بدعت کی وجہ حسن و قبح اور فرق درمیان بدعت و مباح و تخصیص حدیثیں۔

Continue reading

اشعار کا مطلب

(۳) غور سے ہم نے محمد کو جو دیکھا فرحاں تین سو ساٹھ برس پایا خدا سے پہلے
(۱) میں اس وقت تھا کہ آدم نہ تھا کہ حوا معدوم تھی اور آدم نہ تھا۔
(۲) میں نے اس وقت خدا کو سجدہ کیا کہ خدا کی ذات و صفات بھی موجود نہ تھیں۔ت)
ان تینوں شعروں کا مطلب تحریر فرمائیے کہ یہ اشعار کس کے ہیں اور کس کتاب میں ہیں؟ ایک شخص نے مجھ سے ان شعروں کا مطلب دریافت کیا ہے مگر مجھے نہیں معلوم میں کیسے بتلاؤں لہذا آنجناب سے سوال ہے کہ مطلب تحریر فرمائیے

Continue reading

فعلِ نماز سے ملک مالک زائل ہوجاتی ہے

جس شخص نے مسجد بنائی تو اس سے بانی کی ملکیت زائل نہ ہوگی جب تک اس کا راستہ الگ کرکے اُسے اپنی ملکیت سے جُدا نہ کردے اور جب تک لوگوں کو اس میں نماز پڑھنے کی عام اجازت نہ دے دے۔(ت)یہ واؤ جس پر ص دوسری جگہ ہے اس کے معنی یا کے ہوں گے یا اور کے ؟ اور وجہ کیا ہے؟

Continue reading

جس شخص نے ستر ہزار مرتبہ کہا لا الہٰ الا اﷲ

مرقاۃ شرح مشکوۃ ملا علی قاری کی عبارت اگر آپ کے زیر نظر ہو تویہ پتا بتائیے کہ یہ مرقاۃ کی کون سے باب و فصل اور کون سے صحابی کی حدیث کی شرح میں ملا علی قاری نے یہ حدیث نقل کی ہے اس کی بندہ کو ضرورت ہے ممنون و مشکور ہوگا عبارت یہ ہے: انہ بلغنی عن النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ان من قال لا الٰہ الا اﷲ سبعین الفاغفر اﷲ تعالٰی لہ ومن قیل لہ غفرلہ ایضا۔ مجھ تک نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی یہ حدیث پہنچی، آپ نے فرمایا کہ بے شک جس شخص نے ستر ہزار مرتبہ کہا لا الہٰ الا اﷲ، اﷲ تعالٰی اس کی مغفرت فرمائے گا اور جس کے لیے یہ کہا گیا اس کی بھی مغفرت فرمائے گا۔(ت)

Continue reading

وہ مسائل جو بلفظ قال ابوحنیفہ و عند ابی حنفیہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ درمختار و شرح وقایہ و ہدایہ وفتاوٰی عالمگیر ی و کنزالدقائق و قدوری ومنیۃ المصلی وغیرہ کتب فقہ میں وہ مسائل جو بلفظ قال ابوحنیفہ و عند ابی حنفیہ ( ابوحنیفہ نے فرمایا اور ابوحنیفہ کے نزدیک یوں ہے، ت) منقول ہیں کیا اُن کی اسناد بقاعدہ محدثین صاحب کتاب سے امام ابوحنفیہ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ تک پہنچتی ہیں تو ایک دو مسئلہ کی سند بطور نظیر کے ارقام فرمادیں۔

Continue reading

بوجہ بعض مسائل شرمناک ہونے کے

(۱) اس زمانے میں جب کہ عام جہالت کی گھٹا پھیلی ہوئی ہے تو اس وجہ سے قرآن پاک ، حدیث شریف ، فقہ حنفیہ کا بوجہ بعض مسائل شرمناک ہونے کے مثلاً حیض ، نفاس ، جماع، طلاق، ثبوت نسب وغیرہ کے کتب بالا کا ترجمہ کرکے عوام کے روبرو اظہار کرنا کیا منع ہے ۔
(۲)کُتب فقہ جو مذہب حنفی کی درسی وغیردرسی مثلاً کنزالدقائق، شرح وقایہ، ہدایہ، درمختار، عالمگیری، شامی، قاضیخاں وغیرہ اور انکی شروح جو مشہور مدارس عربیہ میں داخل درس ہیں آیا صحیح ہیں یا فرضی؟
(۳) جو مسائل کتب مذکورہ بالا سے اخذ کرکے اردو میں کردیئے جائیں تاکہ عوام اس سے فائدہ مند ہوں تو کیا وہ قابلِ یقین و عمل نہ ہوں گے جیسے کُتب فارسی واردو مالا بدمنہ، مفتاح الجنت، بہشتی زیور وغیرہ۔
(۴) جو شخص باوجود دعوی حنفیت کرتے ہوئے کتبِ بالا سے انکار کرے اور کہے کہ ان کے مسائل فرضی ہیں ۔ حنفی مذہب کے نہیں جس کی وجہ سے ایک گروہ عظیم کا کتب بالا سے اعتقاد خراب ہوجاتا ہے ، یہ لوگ اپنے دعوٰی میں مقلد ہوں گے یا غیر مقلد ؟
(۵) اکثر لوگ بہشتی زیور کے بعض مسائل پر کہ متفرق طور سے فصل نجاست اور ثبوت نسبت وغیرہ میں ہیں ۔
اعتراض کرتے ہیں ہم نے ان کی تحقیق کتب فقہ میں کی تو شرح و قایہ، درمختار، کنزالدقائق میں پائے جاتے ہیں ایک مفتی صاحب کہتے ہیں کہ مسائل فرضی ہیں ان کا کہا کیونکر صحیح ہے؟

Continue reading

مضاف پر الف لام نہیں آتا

مارہرہ سے ایک صاحب نے کنز الآخرہ پر مندرجہ پرچہ بااضافہ و ترمیم کرکے بھیجا ہے جس کے جوابات ذیل بغرض ملاحظہ اعلٰیحضرت ارسال ہیں، بعد ملاحظہ اس امر کی تنقیح فرمائی جائے کہ اعتراض کس حد تک صحیح ہیں اور جوابات کس حد تک کافی، تاکہ اس کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔ معترض صاحبِ فن شاعری میں دستگاہ قادر رکھتے ہیں اور عروض و قوافی میں مہارتِ کامل۔

Continue reading