حدیث نمبر 261
روایت ہے حضرت عون سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا حضرت عبدالله ابن مسعود نے کہ دو حریص سیر نہیں ہوتے علم والا اور دنیا والا مگر دونوں برابر نہیں ۲؎ علم والا تو الله کی رضا مندی بڑھا لیتا ہے اور دنیا والا سرکشی میں بڑھ جاتا ہے .
۳؎ پھرحضرت عبدالله نے یہ آیت تلاوت فرمائی خبردار ہو یقینًا انسان سرکشی کرتا ہے اس لیے کہ اپنے کو بے پرواہ جانتا ہے فرماتے ہیں اور دوسرے کے بارے میں فرمایا کہ الله کے بندوں میں الله سے علماء ہی ڈرتے ہیں ۴؎ (دارمی)