جس عورت کو اٹھرا کا مرض لاحق ہو یا اس کی اولا د زندہ نہ رہتی ہو تو اسے چاہئے کہ حمل ٹھہرنے کے بعد اسم پاک یا واســــــــــع کا مربع نقش لکھ کر عورت کی ناف پر باندھے، طہارت اور پاکیزگی کا خیال رکھے اور اس اسم پاک کو روزانہ 137 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر اپنی عورت کو پانی دم کر کے پلائے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ کی مہربانی سے اس کے ہاں بچے کی ولادت ہو جائے۔ اس کے بعد وہ نقش جو ماں کی ناف میں بندھا ہوا تھا بچے کی پیدائش سے پہلے اتار لیا جائے اور جب بچہ پیدا ہو تو وہ نقش بچے کے گلے میں ڈال دیا جائے ۔ ان شاء اللہ تعالی اس نام کی برکت سے بچہ زندگی والا ہو گا۔ نہ صرف عمر دراز ہوگی بلکہ وہ نیک اور فرمانبردار بھی ہوگا۔